پی ڈی ایم اب الیکشن نہ کروانے کے حق میں کیا دلیلیں دے رہی ہے؟

kashfahaha.jpg

سینئر صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا ہے کہ پہلے نوے روز مین الیکشن کروانے کی باتیں کرنے والی پی ڈی ایم اس وقت الیکشن نا کروانے کی دلیلیں دے رہی ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے انتخابات سے بھاگنے سے متعلق مختلف بیانات اور دلیلوں کا چھوٹا سا کلپ چلاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اب الیکشن کی مخالفت کررہے ہیں شروع میں یہ 90 روز میں انتخابات کے حامی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اب اکتوبر میں انتخابات ہونے پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار شروع ہوگیا ہے، کہا جارہا ہے کہ انتخابات ایک سال آگے لے جانے کی کوششیں ہورہی ہیں، کیونکہ اس ماحول میں الیکشن کروانا تمام اکھٹی ہونے والی قوتوں کو سوٹ نہیں کرتا۔
https://twitter.com/x/status/1642954499940577280
پروگرام کے شروع میں کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ انتخابات منعقد کروانے سے متعلق 2 عدالتوں نے فیصلہ دیا، لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ ابھی اپیل میں تھا کہ سپریم کورٹ نےاز خود نوٹس لیا اورفیصلہ دیا کہ 90 روز میں انتخابات کروانا لازم ہے، اس کے بعد تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا، تاہم بعد میں الیکشن کمیشن نے خود انتخابات موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1642960420943044622
انہوں نے اب الیکشن کی مخالفت کرنے والے ان لوگوں کے بیانات بھی چلائے جو شروع میں 90 روز میں انتخابات کروانے کے حامی تھے، ان لوگوں میں رہنما مسلم لیگ مشاہد حسین، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شامل تھے۔

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے 90 روز میں انتخابات منعقد کروانے کے حق میں اور انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف دلائل دیئے اور کہا کہ 90 روز میں انتخابات ہونے چاہیے۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
khan bi elections me interested nhi. mulk kangal hai.. economy fucked up.. khan bi nhi chahta elections ho.. khan ki asal game pdm ko or zalil krna hai or sath neutrals ko bi
 

Back
Top