پی پی نے گورنرز،چیئرمین سینٹ کے آئینی عہدوں کیلئے ابتدائی نام فائنل کرلیے

10bilwalllassffzrasnm.png

گورنر پنجاب کیلئے سینئر رہنمائوں ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کے نام زیرغور: ذرائع

حکومت سازی کے عمل میں شامل ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی قیادت نے آئینی عہدوں پر پارٹی رہنمائوں کی نامزدگی کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی عہدوں پر نامزدگی کے لیے مشاورت میں چیئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نام فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

پیپلزپارٹی کے آئینی عہدوں کیلئے ناموں کو شارٹ لسٹ کرنے کے عمل میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مشاورت کے بعد آئینی عہدوں کے لیے زیرغور آنے والے تمام ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ گورنر پنجاب وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسی سینئر پارٹی رہنما کو نامزد کیا جائے گا، پارٹی حلقوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پچھلے دوراقتدار میں کابینہ میں شامل زیادہ تر اراکین کو نئی کابینہ میں بھی شامل کیا جائے گا، صوبہ سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام فائنل ہو چکا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنرشپ کے لیے مختلف پارٹی رہنمائوں کے نام زیرغور ہیں جن میں فیصل کریم کنڈی، ارباب عالمگیر اور اخوندزادہ چٹان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے سرفراز بگٹی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم ہو گی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد برابر ہو گی۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس بارے حکمت عملی طے کرنے کے علاوہ آئینی عہدوں کیلئے نامزد رہنمائوں بارے بات چیت ہو گی۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
سینٹ جیسے غیر ضروری سفید ہاتھی کو ختم کرنا چاہیئے اس پر عربوں روپے غریب عوام کی خرچ ہوتے ہیں اور اس کا پاکستان کو ایک لائی کا بھی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ کرپٹ پارٹی سربراہان کی کمائی کا ذریعہ ہے
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Lol.. PPP is drooling at these posts like a dog for a bone. This is what they needed. PMLN is a bunch of chuckleheads now
 

Back
Top