
فیصل واوڈا کے بعد عمران خان پرقاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس دکھانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل
سانحۂ وزیر آباد کے مبینہ ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیر آباد واقعہ پلانٹڈ تھا، جو لانگ مارچ میں جان ڈالنے، اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خود کیا گیا۔
ملزم نوید کے وکیل نے کہا کہ معظم کا قتل ملزم نوید پر نہیں ڈالا جا سکتا، ہم معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کےخلاف کروانے پر غور کر رہے ہیں، آپ نے 30 دن تک ایف آئی آر کیوں لیٹ کی؟ آپ کل سے دوسرے اور تیسرے شوٹر کی باتیں کر رہے ہیں۔
ملزم کے وکیل میاں داؤد کی پریس کانفرنس پی ٹی وی نے لائیو دکھائی جس پر سوشل میڈیاصارفین کا سخت ردعمل سامنے آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے لوز بال اور فیصل واڈا کے بعد ایک اور حماقت قرار دیا۔
فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کے وکیل کی پریس کانفرنس کا اہتمام کس نے کیا؟ کس نے نیوز ایڈیٹر پر دباؤ ڈالا کہ میاں داؤد نامی نامعلوم وکیل کی پریس کانفرنس دکھانا لازمی ہے؟ ایسے کریں گے شبہات میں اور اضافہ ہو گا
https://twitter.com/x/status/1610905848967995393
زرتاج گل نے تبصرہ کیا کہ اللہ الحق ہے، ان مجرموں کی عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں! قاتلانہ حملے کی سازش کی قلعی کھل گئی۔ ملزم نوید کو وکیل مہیا کیا، اب اس کی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جو میڈیا پر براہ راست نشر کروائی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610919152088416257
مرادسعید کا کہنا تھا کہ گذشتہ ۸ماہ پی ٹی وی صرف مجرمان کے لیےپریس کانفرنسز کی سہولت مہیا کررہا ہے؟عمران خان پرحملےکےاگلے دن سوال پوچھاتھاکہ اگر آپ نے حملہ آوروں کےمنصوبہ ساز تک پہنچنا ہے تومعلوم کریں کہ ملزم کی ویڈیوکس کے حکم پر ریکارڈ ہوئ؟چند مخصوص صحافیوں کو کس نے بھیجی؟میڈیا چینلز کو احکامات کس نے دئیے؟
https://twitter.com/x/status/1610931013839880192
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی عمران خان قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزم نوید کو پہلے وکیل فراہم کیا گیا اب لاہور پریس کلب میں ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس کرواکر پی ٹی وی سرکاری ٹی وی لائیو کوریج کروائی جارہی ہے۔ سمجھ آیا وہ کون تھا جس نے عمران خان کی ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی؟جو کوراپ کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1610907244950093824
مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پہلے ایک قومی لیڈر پر حملہ کرنے والے کے بیانات نیشنل ٹی وی پر چلائے گئے اور اب ان کے وکیل کی بھی پریس کانفرنس. پہلے اس مجرم کی سہولت کاری غریدہ اور ستی جیسے ٹاؤٹس نے کی اب ریاستی چینل کر رہا ہے. اس سب کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اب یہ دھکا چھپا نہیں رہا.
https://twitter.com/x/status/1610907884153364481
اظہرمشوانی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مجرم کے وکیل کی پریس کانفرنس پی ٹی وی پر لائیو دکھائی جا رہی ہے اس سے پہلے مجرم کی ویڈیو بھی پی ٹی وی نے چلائی تھی کیا اب بھی کوئی شک رہ گیا ہے کہ قتل کی سازش کس نے کروائی؟
https://twitter.com/x/status/1610907056365518850
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم کے وکیل کی پریس کانفرنس ایسے ہر چینل پر دکھائی جا رہی ہے جیسے خاص ہدایات آئی ہوں
https://twitter.com/x/status/1610906946638413825
بلاگر مغیث علی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے وکیل کو آج سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینل پر لائیو دکھایا گیا۔۔ پاکستان کیلئے انتہائی افسوسناک دن
https://twitter.com/x/status/1610910931168403457
مغیث علی نے مزید لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرم کے وکیل کو کوریج دے کر عمران خان کی آج پریس کانفرنس کی اہمیت بڑھا دی گئی، آج عمران خان بولے گا اور کھل کر بولے گا۔۔ سب کو انتظار
https://twitter.com/x/status/1610931365859545090
سعادت یونس کا کہنا تھا کہ جیسے اس وکیل کو عمران خان کے ذخم نظر نہیں آ رہے ایسا حال ججوں کا ہے اسٹیبلشمنٹ نے ایسے پالشئئے پالے ہوتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1610918790874927105
وقار ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان پہ قاتلانہ حملہ کرنے والے شوٹر کے وکیل کی پرئس کانفرنس پی ٹی وی سمیت پورا میڈیا لائیو دکھا رہا ہے کمپنی نہیں سدھرنے والی
https://twitter.com/x/status/1610907607845175296
وقار ملک نے مزید لکھا کہ عمران خان کی ممکنہ پریس کانفرنس سے کمپنی پریشان ہے اسلئے قاتل کے وکیل کی پریس کانفرنس پی ٹی وی سے نشر کروائی گئی کمپنی گھبراہٹ میں غلطی پہ غلطی کر رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1610909280453943296
سلمان کا کہنا تھا کہ جس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے اسکی تقریر پرائیویٹ چینلز پر بھی سینسر کی جاتی ہے لیکن جس نے حملہ کیا ہے اسکے وکیل کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہے۔ ماشا اللہ پہلے جن لوگوں کو شک تھا اس حرکت سے وہ یقین میں بدل گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1610908374857654274
شیخ حسن نے تبصرہ کیا کہ خان صاحب پر حملہ ہوا اور خان کی تقاریر جس میں وہ ملزمان کی نشاندہی کریں اسے پرائیویٹ چینلز پر بھی سنسر کر دیا جاتا یے لیکن یہاں کرمنل کے وکیل کو سٹیٹ چینل کوریج دے رہا یے. سب مل کر ایک شخص کو گرانے میں لگے ہیں لیکن خود ہی بے نقاب ہو رہے.
https://twitter.com/x/status/1610909267149848577
عامرشاہ نے لکھا کہ اتنے بوکھلائے ہوئے ہیں کہ خود کو خود ہی ایکسپوز کر رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1610927762277109762
رانا عمران نے تبصرہ کیا کہ قاتل کے وکیل کی پریس کانفرنس سرکاری ٹی وی پر دکھائی جا رہی ھے اور مقتول کی آواز نیشل ٹی وی پر ممنوع ھے۔ ایک اور اشارہ کے قاتلوں کی ڈوریاں کس کے ہاتھ میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1610923891471392773
جاوید شاہ نے لکھا کہ سانحہ وزیرآباد کے ملزم نوید کا وکیل میاں داود اپنے موکل کا دفاع نہیں کر رہا بلکہ سارا زور ن لیگ کا موقف بیان کرنے میں لگا رہا ہے اتنی واہیات پریس کانفرنس کوئی سمجھدار وکیل کیسے کر سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1610909189026496518
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wak1l11h.jpg