پی ٹی وی فلیکس منصوبہ کب شروع ہوا؟مریم اورنگزیب کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

ptv-flix1122.jpg

حکومت نے "پی ٹی وی فلیکس" متعارف کروادیا، صارفین نے منصوبے کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تصحیح کردی

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی طرز پر پی ٹی وی فلکس متعارف کروادیا ہے، منصوبے کی بنیاد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رکھی تھی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فلکس کے متعارف کروانے سے متعلق اعلان کرتے ہوئےاپنے بیان میں کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد جولائی 2022 میں رکھی گئی تھی جس کو آج مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں صارفین پی ٹی آئی کی ساری لائبریری سے کہیں بھی بیٹھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1652561239397085185
یادرہے کہ 23 اکتوبر2020 میں فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی ٹی وی لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ٹیکنالوجی کا سارا کام مکمل ہوگیا ہے، پیمرا سے نشر کیے جانے والے مواد سے متعلق گائیڈ لائنز مرتب کرنے کا کہا گیا ہے۔
8948bbd8-061c-4bce-9b45-1e27b0128054.jpg


پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر مریم اورنگزیب کو کریڈٹ ملنا چاہیے، تاہم ان کی جانب سے منصوبے کی آغاز کی غلط تاریخ بتانا ایک بچگانہ حرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اپنے بیان میں یہ بتادیتیں کہ منصوبہ پی ٹی آئی دور میں شروع کیا گیا اور ہم نے اس کو مکمل کیا تو اس میں ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ کریڈٹ تب بھی آپ کا ہوتا ساتھ ہی آپ کو مزید میچور سمجھا جاتا۔
https://twitter.com/x/status/1652602460236652546
پی ٹی وی سے منسلک صحافی نے بھی مریم اورنگزیب کی تصحیح کرتے ہوئےکہا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے پی ٹی وی ری لانچ کا فنکشن میں نے خود ہوسٹ کیا تھا،فواد چوہدری اس وقت وزیر اطلاعات تھے جو میرے ساتھ اس فنکشن میں موجود تھے، اس پروگرام کےتمام شرکاء جانتے ہیں کہ پی ٹی وی فلکس کی بنیاد 2سال قبل رکھی گئی تھی، جس کا جتنا کریڈٹ بنتا ہے اسے دینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1652576118111600640
خدیجہ شاہ نامی ایک صارف نے فواد چوہدری کی اکتوبر 2020 کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منصوبوں میں ایسے تسلسل چاہیے، اچھے اقدامات کو قائم رہنا اور آگے بڑھایا جانا چاہیے، فواد چوہدری نے پی ٹی وی فلکس کی بنیاد رکھی جسے آج مریم اورنگزیب نے لانچ کیا، اگر تمام وزارتوں میں ایسا ہونے لگ جائے تو ہم آج کے مقابلے میں بہتر حالت میں ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1652619882259972098
منصوبے کی بنیاد رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خود اس معاملے پرر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کچھ نہیں کیا سوائےایک سال ضائع کرنے کے، نجی پارٹنر شپ کے بغیر شروع کیا گیا یہ منصوبہ بہت جلد بند ہوجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1652625267402108928
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Finally, Pakistanis will be able to watch Talal Chaudhry's abusive language in HD via PTV's OTT platform PTV Flix.
 

Cornered Tiger

Councller (250+ posts)
Fawad is absolutely spot on. There must be private partnerships with private tv channels and even movie makers.

For example, Maula Jutt can be screened there with charges.