پی ٹی سی ایل کی یو پی ایس ڈیوائس کس طرح کام کرتی ہے؟

ptcluh112.jpg

پی ٹی سی ایل نے یو پی ایس ڈیوائس متعارف کرادی ہے جو بجلی کی بندش کے دوران آپکو انٹرنیٹ فراہم کرتی رہے گی۔

پاکستان میں لوڈشیڈنگ عام سی بات ہے جو خاص طور پر آن لائن کام کرنے والے افراد کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ بار بار بجلی کاآنا جانا فری لانسرز کے کام کو متاثر کرتا ہے۔اسی وجہ سے، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ روٹرز کے لیے ایک یو پی ایس (بجلی کے مسلسل فراہمی) کا بیک اپ متعارف کرایا ہے، جو نیاٹیل کی طرح ہے۔

اس ڈیوائس کی قیمت 8000 روپے ہے جس میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

آپ پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ یو پی ایس حاصل کر سکتے ہیں، جو بجلی بند ہونے کی صورت میں آپ کے انٹرنیٹ روٹر کو اضافی 4 گھنٹے کی زندگی فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ، آپ کو ایک سال کی وارنٹی کی سہولت بھی ملتی ہے، تاکہ اگر آپ کے آلے میں کوئی خرابی ہو تو اسے درست کیا جا سکے۔

نیا پی ٹی سی ایل یو پی ایس تمام فکسڈ لائن انٹرنیٹ ڈیوائسز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے دوسرے آئی ایس پیز کے انٹرنیٹ روٹرز کے ساتھ بھی جوڑ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس نیاٹیل کا روٹر ہے، تو پی ٹی سی ایل یو پی ایس اس کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن بیک اپ کا دورانیہ آپ کے روٹر کی بجلی کی ضرورت پر منحصر ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کچھ جدید روٹرز زیادہ بجلی کی طلب رکھتے ہیں۔

آپ پی ٹی سی ایل یو پی ایس کو خریدنے کے لیے اپنے قریبی پی ٹی سی ایل یا یوفون سروس سینٹر پر جا سکتے ہیں یا 1218 پر کال کر سکتے ہیں۔
 

Back
Top