پی ٹی اے کی دی گئی تارخ گزر گئی،انٹرنیٹ کی سروسز مکمل بحال نہ ہو سکیں

5pta kideadinskjdjd.png

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دی گئی تاریخ بھی گزر جانے کے باوجود ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ، اپ لوڈنگ، اور وائس نوٹس بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی میں مشکلات کے باعث سوشل میڈیا صارفین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں تقریباً دو ماہ سے انٹرنیٹ سروس گاہے بگاہے متاثر ہو رہی ہے۔

پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انٹرنیٹ سروس کی تمام پیچیدگیاں 20 اکتوبر تک حل کر لی جائیں گی، لیکن اس ڈیڈ لائن کے گزر جانے کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ اس معاملے پر پی ٹی اے کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس سے صارفین میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/5pta kideadinskjdjd.png

Back
Top