پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی دستک لیکن دروازے سختی سے بند

ansar-abbasi-praises-govt-for-not-revealing-the-details-of-agreement-with-banned-outfit.jpg

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق جو دروازے پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کیلئے کھٹکھٹا رہی ہے وہ تاحال سختی سے بند ہیں اور سرکاری سطح پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پارٹی کے ساتھ بات کی جائے یا ڈائیلاگ کا عمل شروع کیا جائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مرتضیٰ سولنگی کی شفقت محمود کے ساتھ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے دیا جانے والا تاثر بالکل غلط ہے کیونکہ نگراں حکومت نے ایسے کسی بھی ڈائیلاگ کے آغاز کا فیصلہ نہیں کیا۔

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتی ہے یا پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ کے عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

9؍ مئی کے بعد کی صورتحال کے بعد فوجی حکام ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ اور حملہ آوروں کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے جب رابطہ کیا گیا تو وہ حیران ہوئے کہ شفقت محمود کے ساتھ ملاقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور اس کا غلط تاثر دیا گیا۔

انہوں نے کہا شفقت محمود کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں اور یہ ملاقات مذاکرات یا ڈائیلاگ کے عمل کے حوالے سے نہیں تھی,شفقت محمود سے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی مشن پر نہیں آئے اور اُن سے دوست کی حیثیت سے ملنے آئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا حکومت کی جانب سے ڈائیلاگ یا پھر پی ٹی آئی سے رابطے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وہ حیران تھے کہ پی ٹی آئی والوں نے کس طرح اس ملاقات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، حالانکہ انہوں نے اس ملاقات کا اعلان بھی نہیں کیا تھا جیسا وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم رہنمائوں اور جماعت اسلامی کے سراج الحق سے بھی مل چکے ہیں۔ کوئی پریس ریلیز جاری ہوئی اور نہ اعلان کیا گیا کیونکہ ملاقات معمول کا حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات یا ڈائیلاگ کا کوئی فیصلہ ہوا بھی تو یہ وزیراعظم اور کابینہ کا کام ہے اور دونوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سیاسی جماعتیں اپنے طور پر ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر سکتی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود نون لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

اگرچہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی پہلے ہی عمران خان سے بات کرنے سے گریزاں تھیں کیونکہ عمران خان نے اپنی پوری حکومت کے دوران سیاسی مخالفین سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن 9 مئی کے حملوں سے پی ٹی آئی کے تعلق نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کیلئے مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن ایسا ہو نہیں پارہا۔ صدر علوی سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے سیاسی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لے سکے۔ تاہم صدر نے بھی اب تک بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
 
digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
PTI should not be desperate. Yah bure tarah zaleel hon gay. Just wait and see. 80% public PTI kay sath hay. Mushkil waqat guzar jaye ga. Country needs PTI not these corrupt incompetent criminal goons. They have no credibility locally and internationally
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
View attachment 7320

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق جو دروازے پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کیلئے کھٹکھٹا رہی ہے وہ تاحال سختی سے بند ہیں اور سرکاری سطح پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پارٹی کے ساتھ بات کی جائے یا ڈائیلاگ کا عمل شروع کیا جائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مرتضیٰ سولنگی کی شفقت محمود کے ساتھ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے دیا جانے والا تاثر بالکل غلط ہے کیونکہ نگراں حکومت نے ایسے کسی بھی ڈائیلاگ کے آغاز کا فیصلہ نہیں کیا۔

انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتی ہے یا پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ کے عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

9؍ مئی کے بعد کی صورتحال کے بعد فوجی حکام ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ اور حملہ آوروں کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے جب رابطہ کیا گیا تو وہ حیران ہوئے کہ شفقت محمود کے ساتھ ملاقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور اس کا غلط تاثر دیا گیا۔

انہوں نے کہا شفقت محمود کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں اور یہ ملاقات مذاکرات یا ڈائیلاگ کے عمل کے حوالے سے نہیں تھی,شفقت محمود سے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی مشن پر نہیں آئے اور اُن سے دوست کی حیثیت سے ملنے آئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا حکومت کی جانب سے ڈائیلاگ یا پھر پی ٹی آئی سے رابطے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وہ حیران تھے کہ پی ٹی آئی والوں نے کس طرح اس ملاقات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، حالانکہ انہوں نے اس ملاقات کا اعلان بھی نہیں کیا تھا جیسا وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم رہنمائوں اور جماعت اسلامی کے سراج الحق سے بھی مل چکے ہیں۔ کوئی پریس ریلیز جاری ہوئی اور نہ اعلان کیا گیا کیونکہ ملاقات معمول کا حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات یا ڈائیلاگ کا کوئی فیصلہ ہوا بھی تو یہ وزیراعظم اور کابینہ کا کام ہے اور دونوں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سیاسی جماعتیں اپنے طور پر ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر سکتی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کے باوجود نون لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

اگرچہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پیپلز پارٹی پہلے ہی عمران خان سے بات کرنے سے گریزاں تھیں کیونکہ عمران خان نے اپنی پوری حکومت کے دوران سیاسی مخالفین سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن 9 مئی کے حملوں سے پی ٹی آئی کے تعلق نے عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کیلئے مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن ایسا ہو نہیں پارہا۔ صدر علوی سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے سیاسی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کا عمل شروع کیا جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لے سکے۔ تاہم صدر نے بھی اب تک بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
Prostitute of journalism
 
shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
Ansar Abbasi biggest munafiq and always spread propaganda of mafias. General mafia wants to do deal with Imran Khan but it’s imran Khan who is rejecting every deal. These Ansar Abbasi type of corrupt morons think that people are stupid and living in 80’s and 90’s .
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتی ہے یا پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ڈائیلاگ کے عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی کی تیسری ملاقاتآئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، صدر مملکت ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، صدر مملکت اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ، صدر مملکتمعیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکت تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، صدر مملکت مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، صدر مملکت آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، صدر مملکت سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے ، صدر مملکت
 
back to the future

What are you hoping for
They will allow PTI to participate they are not even allowing workers conventions
Who will nominate PTI candidates
Ik is in jail and they don’t allow taking any paper or pen
Chachu whiskey jannah and jahanum is this world