پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

battery low

Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان


(فوٹو : فائل)


اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے احتجاج کی حمایت کردی۔

تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے انجمن تاجران پاکستان کی بجلی قیمتوں میں خوفناک اضافے کے خلاف ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی جانب سے آج شام 4:00 بجے آبپارہ چوک میں احتجاج کیا جائے گا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان پاکستانی پرچم کے ساتھ شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریجن سے لیکر یوسی تک بشمول تمام ونگز عہدیدار فوری طور پر مظاہرے میں شمولیت کی ویڈیو بنا کر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لازمی اپلوڈ کریں، تحریک انصاف ظالمانہ بجٹ، مہنگائ اور بلوں میں خوفناک اضافے کے خلاف پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

عامر مغل کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی ناجائز حکومت بجلی بلوں کے ذریعے عوام کا قتل عام کرنا چاہتی ہے، ڈکیتی سے بنی حکومت کبھی بھی عوامی احساسات اور جذبات کو سمجھ ہی نہیں سکتی، تحریک انصاف عمران خان کے نظریے کے مطابق عوامی حقوق کی جدوجہد سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔


Source

https://twitter.com/x/status/1807653194241044925
https://twitter.com/x/status/1807679621967557028
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

President (40k+ posts)
Perfect.
PTI...... capitalize the moment and expand it to the whole country thru your local chapters.
 

Back
Top