پی ٹی آئی نےانتخابات میں کامیابی کیلئے40 ہزاردہشتگردوں کوپناہ دی:ایمل ولی

amil-wali-khan-pakistan-anp.jpg


ایمل ولی خان کا پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے تحریک انصاف کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا، ایمل ولی خان دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو خیبر پختونخواہ میں حفاظتی پناہ دی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں وہ کام آسکیں،سوشل میڈیا پر ویڈیوپر ایمل ولی خان نے کہا کئی بار کہہ چکا ہوں پی ٹی آئی کے وزرا، گورنر اور وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل سے طالبان کو امداد دیتے رہے۔

انہوں نے کہا40 ہزار دہشت گردوں کو عمران خان نے خیبرپختونخوا میں لاکر آباد کیا اور ان کے ساتھ ایسا ایک معاہدہ ہوا ہے کہ یہ 40 ہزار جنگجو انتخابات میں عمران خان کو سپورٹ کریں گے۔
آواز اٹھانے پر ہمیں واجب القتل سمیت کئی القابات سے نوازا گیا، اب پھر چارسدہ میں دو ہفتے قبل اداروں نے ایک نوجوان کو اٹھایا جس نے اعتراف کیا اسے مجھے قتل کرنے کا ٹارگٹ ملا تھا۔

انہوں نے مزید کہا مردان کے ایک مدرسے کا طالبعلم بھی پکڑا گیا جسے مبینہ طور پر خودکش بمبار تیار کیا گیا تھا۔ ایک اور مولوی پکڑا گیا جو مسجد کا امام تھا اسے بھی میری ریکی کا کام دیا گیا تھا،ٹی ٹی پی کا پروجیکٹ پی ٹی آئی کا حصہ ہے اور پی ٹی آئی ایسا عمل کر رہی ہے جس سے طالبان کو دوبارہ لایا جا رہا ہے۔


اے این پی رہنما نے رہنما نے کہا میں ٹی ٹی پی، اے ٹی پی اور داعش کے نشانے ہوں لیکن میں کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں، میرے دادا اور والد نے ولی باغ میں زندگی گزاری اور میں بھی یہی ہوں اور اس ولی باغ کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، لیکن سابق آرمی چیف جو معاملات کو بگاڑ گئے ہیں ان سے پوچھا جائے اور مطالبہ کرتے ہیں جنرل باجوہ اور فیض حمید سے تحقیقات کی جائیں اور توقع رکھتے ہیں سنگین جرم کی معافی نہیں بلکہ سزا ہو گی، عمران خان طالبان کا نمائندہ ہے جسے ہم نے طالبان خان کا نام دیا اور اس نے اپنی کرسی کے لیے پوری قوم کو دہشت گردوں کی طرف دھکیل دیا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
The great Khan Abdul Ghaffar Khan.... please come out of the distorted history and Pakistan Studies books.
 

frustrated

Councller (250+ posts)
The great Khan Abdul Ghaffar Khan.... please come out of the distorted history and Pakistan Studies books.
Abdul Ghaffar Khan was a great visionary . On a visit to Palestine when he saw the Paletinians sellig land to the Jews . He foresaw a loss of the Palestinian homeland. Unfortunately as usually happens to great leaders in the East. His legacy was tarnished by the avaricious desires of Nasim Wali and her Junkie son Sangin Wali. Abdul Ghaffar Khan was a landowner and had enough to live comfortably but he chose a simple spartan life style. His son Abdul Wali was an intellectual but a weak man who was driven by the orders of Nasim wali. The two other sons of Ghaffar Khan were the poet and visionary Abdul Ghani Khan and the famous educationist Abdul Ali Khan who headed the Peshawar University and got rid of the lecherous politicians of the Bhutto era by breaking their bones .He was also Principal of Aitchison College where some rules of his are still in force