پی ٹی آئی کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کیلئے ریفرنس دائر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے دائر کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی الیکشن کمیشن آمد
جو حلف کی پاسداری نہیں کر سکتے انہیں ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی
کیا آپ نے ریفرنس دائر کر دیا ہے؟ صحافی کااسپیکر پنجاب اسمبلی سے سوال
ریفرنس پہلے سے موجود ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا گول مول جواب
https://twitter.com/x/status/1940745853527891986
کیا حلف ایوان میں گالیاں دینے اور مار دھاڑ کرنے کی اجازت دیتا ہے ، میں آئین کی پاسداری کیلئے کیس لڑوں گا، گالیاں جمہوریت نہیں دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
https://twitter.com/x/status/1940744039130976494
پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین کا غیر پارلیمانی رویہ بے نقاب، سپیکر نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اراکین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ جاری کی، ریفرنس کا متن

ہنگامہ آرائی، بدتمیزی اور اسپیکر کی رولنگ کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کی گئی، ریفرنس کا متن

ایم پی ایز نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی، ریفرنس کا متن

اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود اراکین نے ایوان میں نظم بحال نہ ہونے دیا، ریفرنس کا متن

غیر پارلیمانی الفاظ، شور شرابا اور بدنظمی پر کارروائی کی سفارش، ریفرنس کا متن

اسمبلی قواعد کے رول 210 کے تحت اسپیکر نے اختیار استعمال کیا، ریفرنس کا متن

ارکان نے جان بوجھ کر کارروائی میں خلل ڈالا اور شور شرابے کے باعث اسمبلی کی کارروائی معطل کرنی پڑی، ریفرنس کا متن

اراکین نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر بدنظمی پیدا کی، ریفرنس کا متن

ریفرنس میں اسپیکر نے ایوان کے قواعد کی شق 15 اور 210 کا حوالہ دیا

اسپیکر نے 26 ایم پی ایز کو نااہل کرنے کیلیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی
https://twitter.com/x/status/1940752076847432122


https://twitter.com/x/status/1940753337152098405
 
Last edited by a moderator:

Back
Top