
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کا کیس لڑنے والے وکیل ایڈوکیٹ سلمان شاہد کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ
نوجوان وکیل ایڈوکیٹ سلمان شاہد آج کل پی ٹی آئی کارکنوں کا کیس لڑنے اور انہیں رہا کروانے میں سرگرم ہیں، گزشتہ روز انکے گھر فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے وقت انکے والدین بھی گھر پر موجود تھے
ایڈوکیٹ سلمان شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات 2 بجےمیرے گھر ساہیوال پہ نامعلوم افراد کی طرف سےشدید فائرنگ کی گئی میرے والدین گھر موجود تھے الحمداللہ وہ سب محفوظ ہیں میں لاہور موجود ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1685535508884226048
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نےرات چلی ہوئی گولیوں خول اکھٹے کر لیےہیں ۔
سلمان شاہد نے مزید کہا کہ میری پنجاب پولیس کےافسران سےگزارش ہےکہ انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجھےانصاف دلایا جائے
وائرل ہونیوالی ویڈیو میں پولیس اہلکار گولیاں اکٹھی کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ باتیں کررہے ہیں کہ وہ لڑکا(سلمان شاہد) سچا ہے، جس نے بھی یہ کام کیا ہے بڑی تسلی سے کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salmahahsiaai.jpg