
25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے پولیس افسر سہیل چوہدری کو بطور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن واپس ہوگیا،سہیل چوہدری کو عہدے سے ہٹادیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کیے گئے تھے جن میں لاہور کے سابق ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری کو انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
تاہم آج پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے افسران بشمول سہیل چوہدری کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹادیا ہے۔
تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر پنجاب حکومت کے سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اب احتساب ہو گا،جس جس نے خواتین کی بے حرمتی کی، بچوں پر تشدد، وکلا پر تشدد کیا، ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ یہ پہلا قدم ہے۔ ابھی قانون آگے اپنا راستہ لے گا۔ خان 25 مئی کو نہیں بھولا، نہ بھولے گا۔
https://twitter.com/x/status/1554064385928077312
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں سہیل چوہدری کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عثمان انور کو بھی عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کو واپس کردی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shoailchaudhrymuatal.jpg