
سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ انتخات میں کسی پارٹی کے ٹکٹ کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں
تفصیلات کے مطابق جاوید چوہدری نے یہ انکشاف ہم نیوز کے پروگرام"پاور پولیٹکس ود عادل عباسی" میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا سے اس امید سے ملاقات کیلئے گئے کہ انہیں انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد میں سے کسی ایک فرد کا تعلق دوسرے صوبے سے نہیں تھا بلکہ اسد قیصر، علی محمد خان اور بیرسٹر سیف کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، اسد قیصر اور علی محمد خان چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مولانا سے ملنے گئے، جو رہنما اس ملاقات میں شامل تھے ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ انتخات میں کسی پارٹی کے ٹکٹ کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں ۔
سینئر صحافی نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے ملاقات میں خواہش کا اظہار کیا کہ اگروہ انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ان کی مدد کریں، ایسا نا ہو کہ ان رہنماؤں کو بالکل ہی آؤٹ کردیا جائے۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ عمران خان ، اسد قیصر اور علی محمد خان سے کافی عرصے سے رابطے میں نہیں ہیں، عمران خان کا ماننا ہے کہ جیل سے رہائی پانے والے کسی رہنما نے اگر کوئی دوسری پارٹی جوائن نہیں کی تو بھی وہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہا، کیونکہ رہائی کا مقصد ہے کہ انہیں کسی ڈیل کے تحت رہائی ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں علی محمد خان کسی نا کسی جگہ ایڈجسٹ کرکے آئے ہیں کیونکہ ان کے گھر پولیس دوبارہ کبھی نہیں گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/javedh1i1h.jpg