پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل، عمر ایوب کا سامان چوری ہونے کا انکشاف

9ptisedddesealkslsks.png

پاکستان۔تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دفتر ڈی سیل کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دفتر سے سامان چوری ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کو عدالتی حکم پر ڈی سیل کردیا ہے، سی ڈی اے کے عملے نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پی ٹی آئی دفتر کو ڈی سیل کیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دفتر کے ڈی سیل ہونے پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے اور دیگر دستاویزات چور کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر ایسا لگا کہ جیسے کوئی قلعہ فتح کیا گیا ہو، رؤف حسن کے پرس سے پیسے تک نکال لیے گئے ہیں، ہم آئی جی اسلام آباد و دیگر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کو معافی نہیں ملے گی، جب تک یہ نوکری کرتے رہیں گے مقدمات ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں مرکزی دفتر ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت نے پی ٹی آئی قیادت کو سیکرٹریٹ میں آگ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیدی تھیں۔
 

Back
Top