
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے ایک ورکر طحہٰ شیخ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور تاحال قاتل کی گرفتاری نہ ہونے پر سندھ پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1582942725804298240
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ طحہٰ کو 7 اکتوبر کے روز اس کے گھر کے سامنے گولیاں ماری گئیں۔ جوکہ دیکھنے میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔ یہ نوجوان ٹائیگر اب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مقتول کارکن کیلئے دعائے مغفرت کی۔
https://twitter.com/x/status/1582357481707040768
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ایم این اے عالمگیر خان کے پرسنل سیکرٹری طحہٰ شیخ پر 7 اکتوبر کے روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 ملک سوسائٹی میں قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اسے زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ذاتی تنازع کو قتل کی وجہ قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1582683274270281730
طحہٰ شیخ کی والدہ نے بدھ کے روز کراچی میں سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کیلئے انصاف کا تقاضہ کیا تھا۔