پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر منظرعام پر

ptikarkaa.jpg

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال علی کو کالے رنگ کے ڈالے میں اسپتال لایا گیا جہاں سے ایدھی کے لوگوں نے اسے اسٹریچر پر ڈالا اور اسپتال کے اندر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

تصاویر کو دیکھا جائے جائے تو ان میں دو افراد کو کالے رنگ کی گاڑی میں بلال علی کو لاتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے ایدھی کے عملے نے بلال علی کو اسٹریچر پر ڈالا اور ایمرجنسی میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس تحریک کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بلال علی کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1633701307251937284
میڈیا نمائندے مرزا رمضان بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ایدھی والے بلال علی کو اسپتال کے اندر لے کر گئے تو اس کے بعد کالی گاڑی میں لانے والے دونوں افراد فرار ہو گئے۔ تاہم اب بلال علی کی ہلاکت پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلال علی کی ہلاکت پر انکوائری کرنے والی کمیٹی کی سربراہی 2 ڈی آئی جیز کر رہے ہیں جو تحقیقات کر کے معاملے کی گہرائی تک جائیں گے اور دیکھا جائے گا کہ بلال علی کی ہلاکت کس طرح ہوئی اور کون اس کا ذمہ دار ہے۔

https://twitter.com/x/status/1633740506315333633 دوسری جانب بلال علی کی ہلاکت کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اس کی موت پر تحقیقات کا مطالبہ کر کے ذمہ داروں کے تعین کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Bhai jo Pakistan kay halaat hain ye bhi un ki meherbaani hay keh wo hospital chhor gaey keh shaid bach jay, aaj ki hi khabar hay keh Hakomat ne is becharey kay qatal ka case PTI ki leadership kay khilaaf hi darj kar lia hay, aab ager wo log jo chhor kar gaey hain ager udher hi baithey rahtey to ab tuk jail mein hotey qataal kay ilzaam mein
 

Back
Top