
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف لیگی کارکنوں کا احتجاج، سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز۔۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پی ٹی آئی احتجاج بنانے کی بھونڈی سازش بے نقاب، تمام میڈیا جھوٹ پھیلا رہا تھا:سوشل میڈیا صارفین
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کے لیے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے بلائے گئے مسلم لیگ ن کے لوگوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں جس پر سوشل میڈیا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا اور دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 9 مئی کروانے والے لوگ کون تھے؟
ایک سوشل میڈیا صارف احمد وڑائچ کا ن لیگی کارکنوں کی پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف احتجاج کرنے کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ : جس حساب سے یہ ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں ان سے تو لگتا ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اپنے سارے کارکن ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف احتجاج کے لیے بھیج دیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1733083306567389589
ایک صارف نے لکھا کہ: تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر جو جماعت احتجاج کروا سکتی ہے کیا اسی جماعت نے 9 مئی نہیں کروایا ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1733062271897911638
معروف یوٹیوبر وقار ملک نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پی ٹی آئی احتجاج بنانے کی بھونڈی سازش بے نقاب، تمام میڈیا جھوٹ پھیلا رہا تھا، وہاں اس بھائی نے رنگ میں بھنگ ڈال دی!
https://twitter.com/x/status/1733047523344867788
علی رضا نے لکھا:مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جیسے آج پی ٹی آئی کارکنوں کے روپ میں بنا رکاوٹ ریڈزون پہنچایا گیا ویسے ہی 9 مئی کو تخریب کار پی ٹی آئی کارکنوں کے روپ میں لائے گئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1733051645561548976
وقاص امجد نے لکھا کہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن تحریک انصاف میں جمہوریت لانے کیلئے احتجاج کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ طارق فضل چوہدری کی ایک لیگی کارکن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو پھول دینے والا شخص احتجاج میں سب سے آگے ہے!
https://twitter.com/x/status/1733061244402192827
تحریک انصاف کے رہنما تیمور خان جھگڑا نے لکھا کہ: مسلم لیگ ن (لاڈلا) کے کارکنوں کو پی ٹی آئی کے اندر جمہوریت لانے کا کتنا خیال ہے، مسلم لیگ ن کا دوسری جماعتوں میں شاہی سیاست کے خلاف موقف دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
https://twitter.com/x/status/1733056933542703382
مونس الٰہی نے الیکشن کمیشن کے باہر ایک شخص کی یہ اعتراف کرتے کہ اسے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے الیکشن کمیشن کے باہر بھیجا ہے کی ویڈیو شیئر کر دی جس پر ردعمل میں سینئر صحافی وتجزیہ کار صابر شاکر نے لکھا کہ: آج پتا چل ہے کہ اکبر ایس بابر کے پیچھے کون ہے۔
https://twitter.com/x/status/1733060218160910659
لائبہ طارق نے ویڈیو پر ردعمل میں لکھا کہ: "کمپنی اینڈ کو" ایک بار پھر سے پکڑے گئے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1733047391454929390
سینئر صحافی صابر شاکر نے لکھا کہ یہ ویڈیو چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے لیے ہے جو فیصلہ کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1733058684572336289
احمد وڑائچ نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا اتنا ڈر ہے نوازشریف کو، میاں نوازشریف کی 42 سالہ سیاسی جدوجہد کی یہ اوقات ہے!
https://twitter.com/x/status/1733005638756671784
اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا تھا تو دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو گیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی ابھی تک کیس بھگت رہے ہیں حالانکہ وہ وہاں خود موجود بھی نہیں تھے۔ پولیس کے پروٹوکول میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے والے یہ لوگ کون ہیں؟ ان کو لایا کون؟ کوئی مقدمہ؟
https://twitter.com/x/status/1733033088090083760
تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: جب خود کے پاس جلسہ کرنے کے لئے لوگ نا ہوں تو مخالف کے خوف میں ایسے کام شروع کر دیتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1733026860446233047
احمد جنجوعہ نے لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ چیئرمین کون منتخب ہوا ہے، یہ بھی نہیں پتا کہ الیکشن کب ہوااور کیسے ہوا۔ عمران خان نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ ن لیگ والے پڑھے لکھے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کوشش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1733042772737962351
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/englh1i13h.jpg