وزیراعظم عمران خان صاحب . آج سے میں کبھی پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کا دفاع کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں کرنا . چاہے وہ فیس بک ہو ٹوئیٹر یا سیاست ڈاٹ پی کے .یہ میرا احتجاج ہے اپنی حکومت کے خلاف اجب تک ڈیلور نہیں کریں گے یہ احتجاج جاری رہے گا . سنا تھا جس کی حکومت ہو وہی پارٹی الیکشن جیتتی ہے لیکن یہاں تو الٹا ہوتا ہے کیونکہ آپ نے یورپ کے کسی دو ملکوں کی آبادی کے برابر صوبہ پنجاب ایک نااہل قیادت کے حوالے کر دیا . وہ اس لیے جب ایک ایسے آدمی کو وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں جس کو کوئی حکومت کا تجربہ نہیں اور بھی بارہ کروڑ عوام پر . جس نے کوئی کام نہیں کیا . وہ کونسی خوبی دیکھی آپ نے جو بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بزدار کو بنا دیا ،ہمیں بھی تو پتہ چلے .بھول جائیں آئندہ الیکشن میں پنجاب سے جیت پائیں گے . میرے ساتھ لاکھوں پی ٹی آئی ورکر ہیں جنہوں نے کمپیوٹر پر دن رات ایک کیا عمران خان کے لیے وہ صرف اس لیے آپ ایماندار ہیں .اور آپ ہی اس قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں لیکن آپ نے ڈھائی سالوں میں نہ تو پولیس کا نظام ٹھیک کیا نہ ہسپتال کا .کوئی ایک وزیر بتا دیں جس نے اچھا کام کیا ہو . مراد سعید اچھا بولتا ہے لیکن کبھی بیرون ملک سے ڈاک بھیجوں تو آپ کو معلوم ہو .کوئی انٹرنیشنل معیار کا ڈاک کا نظام نہیں ہے.یہ لالی پاپ اور ہم کو نہیں دے سکتے پچھلی حکومتوں نے تباہ ور برباد کیا وغیرہ وغیرہ . بھائی انہوں جو کیا سو کیا آپ کچھ تو اچھا کر کے دکھائیں .یاد رکھیں لوہے کو لوہا کاٹتا ہے یہ پاکستان ہے یہ لوگ کام مانگتے ہیں نہ کہ بزدار جیسے لوگ آج بھی اگر نون لیگ کو ووٹ پڑ رہے ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں انہوں سڑکیں بنائیں یہ پل بنایا ،یہ کوئی بھی نہیں دیکھتا وہ کرپٹ کتنے ہیں . ہم نے بڑے بڑے اینکر حضرات اورمیڈیا ہاؤس کا مقابلہ کیا .. ہم آپ کے ورکر ہیں خان صاحب ہم نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ورکر نہیں جو غلام ہوں .ہم سب نے آپ کو لیڈر بنایا .میرے جیسے لاکھوں ورکر دن رات عمران خان کیلیے کام کرتے ہیں ہر جگہ آپ کا دفاع کرتے ہیں وہ بھی کئی سالوں سے لیکن اب ہم نہیں کریں گے .جب تک آپ ڈیلور نہیں کریں گے یا آپ کسی تجربہ کار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نہ بنا دیں تا کہ ہم بھی لوگوں کو بتائیں دیکھیں ہہمارے لیڈر نے لوگوں کی زندگی بدل دی آپ کو جلد پتہ چل جاۓ گا ایک ورکر کی طاقت کیا ہوتی ہے .جس جس نے اس پیغام کا ساتھ دینا ہے وہ ہر ایک پی ٹی آئی ورکر کو پیغام پہنچا دے تا کہ حکومت کو معلوم ہو ورکر ناراض ہوتا ہے توپھر پارٹی ختم ہو جاتی ہے . احتجاج ہمارا حق ہے اس میں بیرون ملک ترسیل زر بھی شامل ہے .ہم نہیں چاہتے عمران خان فیل ہو جاۓ تا کہ پھر وہی مافیا ہم پر مسلط ہو جاۓ . میرے پیارے پی ٹی آئی ورکر آؤ سب مل . کر حکومت کو جگائیں نہیں تو عمران خان ان مشیروں اور وزیروں کے حصار میں کچھ نہیں کر پاۓ گا . نہ تو پارٹی میں کنٹرول رہ پاۓ گا پرویز خٹک جیسے لوگ ایسے تڑیاں لگاتے رہیں گے . آپ سب ورکر حضرات نے اگر میرا ساتھ دینا ہے کمنٹس میں بتا دیں . شکریہ .