پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو ناقابل عمل قرار دیدیا

screenshot_1746043400543.png

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے مجوزہ مسودے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے موجودہ صورت میں ناقابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی کی سہ رکنی نظرثانی کمیٹی نے 40 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ پارٹی قیادت کو ارسال کی ہے جس میں 20 سے زائد نکات پر اعتراضات اور ایک جامع ترمیمی بل لانے کی سفارش کی گئی ہے۔


کمیٹی کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی علی اصغر خان نے "آج نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ موجودہ ڈرافٹ اگر نافذ ہوا تو خیبرپختونخوا جیسے وسائل سے مالا مال صوبے کے مفادات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا، "ہم اپنے صوبے کا مستقبل غیر یقینی کی تاریکیوں میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔"


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں "اسٹریٹجک منرلز" کی تعریف بہت وسیع ہے، جسے محدود کر کے صرف یورینیم، پٹرولیم اور ایکٹو عناصر تک رکھا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں، کمیٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ مسودہ صوبائی خودمختاری، شفاف احتساب، اور قانون کی بالادستی کے اصولوں سے متصادم ہے۔


رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض شقیں ایس آئی ایف سی جیسے وفاقی اداروں کو صوبائی معاملات میں مداخلت کا موقع دیتی ہیں، جو آئینی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔ ساتھ ہی فیڈرل منرل ونگ سے متعلق تمام حوالہ جات کو بھی قانون سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔


کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ مسودے کے تحت میفا (MEFA) جیسے میکانزم کے ذریعے وفاق کو "بیک ڈور انٹری" دی جا رہی ہے، جس سے بااثر ادارے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا قانون تمام صوبوں، بشمول ضم شدہ اضلاع کے لیے یکساں، شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیے۔


ادھر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر انہوں نے بھی ایکٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے صوبائی اختیارات پر حملہ قرار دیا۔


پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت، بشمول چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اب اس رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ آئندہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Whatever decision PTI core and political committees make Ali Amin Gandapur will betray them and will quietly oblige military junta for his mean personal gains.

That is the sad reality.
 

Back
Top