پی ٹی آئی نےبہت ہی آرگنائزڈ طریقے سے فنڈریزنگ کا کام کیا،احمدبلال محبوب

ik-ffunding-211.jpg

احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی اتنی گہرائی سے جانچ پڑتال کی گئی ہو اور ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہو۔

اس رپورٹ میں سکروٹنی کمیٹی نے واضح ثبوت تو نہیں دئیے ، یہ کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ مشکوک ہے اور انکے ٹھوس ثبوت نہیں ہیں بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ یہ افراد غیرملکی لگتے ہیں۔لیکن کچھ چیزیں فارن فنڈنگ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اپوزیشن کو بھی اس پر سیاست کا موقع مل گیا ہے، الیکشن کمیشن قانون میں یہ نہیں کہا کہ اگر ملینز کی فنڈنگ لی ہو تو پھر بین ہوسکتی ہے بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ چاہے، ایک ڈالر، 10 ڈالر یا ملین ڈالر ہو۔


انہوں نے مزید کہا کہ سکروٹنی صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ باقی جماعتوں کی بھی ہونی چاہئے،اگر یہ پینڈوراباکس کھلا ہے تو سب کیلئے کھلنا چاہئے جو بہت اچھی بات ہے۔

احمد بلال محبوب نے تحریک انصاف کی تعریف کی اور کہا کہ تحریک انصاف نےبہت ہی آرگنائزڈ طریقے سے فنڈریزنگ کا کام کیا ہے شاید ہی کوئی سیاسی جماعت اس طریقے سے کام کررہی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں کا انحصار چند لوگوں پر ہے لیکن آرگنائزڈ طریقے سے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈریزنگ کی وہ بہت قابل تعریف ہے لیکن فارن فنڈنگ علیحدہ مسئلہ ہے۔اسکے نتائج بہت سنگین ہوسکتے ہیں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
جو مرضی اب کہتے رہو - اس رپورٹ نے عمران خان کو ننگا کر کے سب کے سامنے کھڑا کر دیا ہے
یہ چوریاں ہی تھیں جن کی وجہ سے پچھلے سات آٹھ سال سے چور بھاگتا پھر رہا تھا
وقت آنے پر مشین چلانے آلی مائی کے کرتوت بھی کھلیں گے
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
شریف خاندان اپنے اکاؤنٹ میں پڑے پیسے کا حساب نہیں دے سکتے، تو پارٹی فنڈز کا کہاں سے دیں گے۔
تحریک انصاف نے ایک ایسی روایات قائم کی ہے جس سے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا بینڈ بج سکتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ غیرت سے عار ی لوگ ہیں۔
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
جو مرضی اب کہتے رہو - اس رپورٹ نے عمران خان کو ننگا کر کے سب کے سامنے کھڑا کر دیا ہے
یہ چوریاں ہی تھیں جن کی وجہ سے پچھلے سات آٹھ سال سے چور بھاگتا پھر رہا تھا
وقت آنے پر مشین چلانے آلی مائی کے کرتوت بھی کھلیں گے
What a sore loser you have become.
Pity on you
 

Back
Top