
نواز شریف کی وطن واپس آئیں گے یا نہیں یہ ہی ہلچل مچی ہوئی ہے، مختلف نیوز چینلز پر اس حوالےسے تجزیے اور تبصرے کیے جاتے ہیں، جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بھی اس حوالے سے گفتگو کی گئی۔
سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مریم نواز کی نواز شریف کے متعلق پوسٹ پر کیپشن پر دلچسپ تبصرہ کیا، ارشاد بھٹی نے مریم نواز کی نواز شریف کے متعلق پوسٹ پر دلچسپ جواب دیا، اور کہا کہ نواز شریف آٹھ ہفتوں کا کہہ کر گئے اب تک نہیں آئے، میں آپ کیلئے اور ڈھولے بناؤں گا واپس آجائیں۔
ارشاد بھٹی کے مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیر اعظم کے ریاست مدینہ کے کالم پر اعتراضات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف صاحب امیرالمومنین بننے جارہے تھے، وہ ایک ترمیم کرنے جارہے تھے، ہم استغفراللہ سے بھی بچ گئے، ان للہ سے بھی بچ گئے۔
ارشاد بھٹی نے کہاکہ عمران خان صاحب کی نیت پر میں شک نہیں کرتا، یہ ان کا اللہ کا معاملہ ہے کہ وہ ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں،ساڑھے تین سالوں میں ملک کو ریاست مدینہ بنانے کیلئےزیرو کام کیا گیا۔
ارشاد بھٹی نے کہا عوام کی اخلاقی تشکیل نو کیلئے عمران خان صاحب نے کیا کیا؟ صحت کارڈ، لنگر خانے ان سب سے ہم بھکاری بنیں گے، علم وہنر کی آگاہی صفر بٹا صفرہے،عمران خان صاحب بتائیں کہ ادویات والے، پنڈورا لیکس والے، آٹا چینی والے پکڑے گئے؟تمباکو اور شوگر مافیا، بی آر ٹی والے، مالم جبہ والے نہ جانے کیا کیا ہورہاہے کیا ان سب کو پکڑ لیا گیا؟
سینیئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے مکار، کرپٹ لوگوں کو چھوڑیں کیا عمران خان کے گرد مکار، چالاک، امیر، مافیا کرپٹ لوگ نہیں؟عمران خان صاحب بائیس سال جو نعرے بلند کرتے رہے اس میں مذہب کارڈ نہیں تھا، مذہب ہر شخص کا ذاتی مسئلہ ہے، فاطمہ جناح کیخلاف مذہب کارڈ استعمال ہوا، ضیاء الحق، نوازشریف سمیت سب کے خلاف مذہب کارڈ استعمال ہوا،پاکستان تحریک انصاف ریاست مدینہ کے اصولوں پر نہیں چل رہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irshaad-bhatii-and-khan.jpg