
پاکستان تحریک انصاف کے آزادی لانگ مارچ کے دوران یاسمین راشد رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھیں ان کی گاڑی کو توڑا گیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری، جس پر انہیں بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
لانگ مارچ کے دوران پولیس تشدد کا شکار ہونیوالی ڈاکٹر یاسمین راشد آج عدالت میں پیش ہوئیں،سیشن کورٹ میں لانگ مارچ میں ہنگامہ آرائی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں18جون تک توسیع کردی گئی،یاسمین راشد،محمود الرشید،مراد راس،میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔
یاسمین راشد کی عدالت پیشی پرصحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آگیا، ماریہ میمن نے لکھا کہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کو عدالتوں کے دھکے لگوانے کا طرہ امتیاز بھی ن لیگ کو حاصل ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1535186192802660353
عدنان ظہیر خواجہ کہتے ہیں کہ ظلم کی ایک اور داستان،72 سالہ ڈاکٹر یاسمین رشید،کینسر کی مریضہ، کورونا کی آفت میں پاکستانیوں کی زندگی بچانے کے لئے دن رات جدوجہد کی،صحت انصاف کارڈ پنجاب میں کامیابی سے لانچ کروایا،آج “دہشت گردی” کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1535163157089484800
شازیہ نے لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین کو آج دہشت گردی کے مقدمہ میں پیش ہونا پڑا، وہ قوم کی ماں جس نے کورونا میں خود کینسر سے لڑتے ہوئے لوگوں کے خدمت کے۔۔ شرم تو نہیں آئی ہو گی۔۔
https://twitter.com/x/status/1535164570578391040
شازیہ نے لکھا کہ کیا کوئی ظلم رہ گیا تھا کہ میٍڈم یاسمین راشد کو دہشت گرد ہی بنا دیا؟
https://twitter.com/x/status/1535177724146368512
فرحان منہاج نے لکھا کہ اس نظام سیاست اور عدل پر کیا بات کریں جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمے دار اور منشیات کیس میں نامزد ملزم وزیر داخلہ اور معزز اور کینسر سے لڑتی بزرگ سیاستدان یاسمین راشد دھشت گرد قرار پائے۔
https://twitter.com/x/status/1535187085707071488
آصف اقبال نے لکھا کہ اللہ تعالی حق کو بہت مشکل بنا دیتے ہیں اس بھٹی سے پھر انسان سونا بن کر نکلتے ہیں یہی قانون قدرت ہے جو بیان کیا ہے اللہ تعالی نے۔
https://twitter.com/x/status/1535188902855815174
مشرف زیدی نے لکھا کہ شرم آنی چاہئے اس حکومت کو، سیاسی معاملات کو دہشتگردی سے جوڑ کر اس ملک کی بدترین غیرجمہوری روایات اجاگر ہوتی ہیں،جب پی ایم ایل این اور پی پی کے سیاستدانوں کے خلاف کیا جا رہا تھا تب بھی غلط تھا، اب بھی غلط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1535185262632108032
ایک صارف نے لکھا کہ 70 سالہ عورت کیخلاف دہشتگردی کے مقدمے پہ کسی صحافی، لبرل اور دانشور کو فاشزم نظر نہیں آیا۔
https://twitter.com/x/status/1535206755516289025
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yasmin-rashid-khan-court.jpg