
پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، پولیس کے مطابق ملزمان نے لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کو بھی قتل کیا تھا، مقدمے میں نامزد ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکرلڑکی کوقتل کیا تھا، مائرہ قتل کیس میں ملزم طاہر ضمانت پر ہے اور بھائی ظاہرگرفتار ہے۔
پولیس کا کہنا تھا عاطف منصف،ساتھیوں کےقتل کامقدمہ طاہرجاوید،سجاد،اسلم زرکیخلاف درج ہوا ، مقتول عاطف منصف پی ٹی آئی رہنمااورملزمان کاسیاسی مخالف تھا،رواں ماہ ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی عہدیدارکی چلتی گاڑی پرفائرنگ مقامی عہدیدار عاطف منصف خان سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل حویلیاں کےعلاقے لنگڑہ میں تحصیل ناظم حویلیاں میں پیش آیا، فائرنگ سےگاڑی مکمل جل گئی،ڈی پی اوایبٹ آباد نے بتایا تھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی کو راستے میں بلندی سے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو پتا تھا گاڑی گزرے گی، کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا لیکن تحقیقات کررہے ہیں گاڑی کوآگ کیسے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل میں ملوث15ملزمان زیر حراست ہیں، واقعےکے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/atif-munsiafa.jpg