
پی پی 158 پر ہنگامہ،پی ٹی آئی رہنماجمشید اقبال چیمہ کی گرفتاری کافیصلہ
پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ جاری ہے، متعدد پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی کے واقعات سامنے آگئے، لاہورکےحلقہ158میں لڑائی کاواقعہ پیش آیا،پی پی ایک سو اٹھاون پر لیگی پولنگ ایجنٹ پر تشدد کیا گیا۔
لیگی پولنگ ایجنٹ شکیل نے کہا کہ جمشیدچیمہ کی ایماء پرتشددکاالزام لگایا گیا،تشدد سےپولنگ ایجنٹ شکیل کے سر پر چوٹ آئی تھی،پی ٹی آئی رہنماجمشید اقبال چیمہ کی گرفتاری کافیصلہ کرلیا، جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 158 میں کارکنوں کے جھگڑے کا نوٹس لے لیا جبکہ وزیر داخلہ پنجاب نے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا کہ پی پی 158 میں جھگڑے کا فوری نوٹس لے لیا گیا ہے اور کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ جمشید چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کر کے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن شرافت پر امن رہے۔
ادھر چک جھمرہ کے پی پی97 کے پولنگ اسٹیشن نمبر80پرجھگڑا ہوا،جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا،پولیس نے جھگڑا کرنے والے2افراد کو حراست میں لے لیا۔
پی پی97کے پولنگ اسٹیشن 72چک 106 میں ہنگامہ آرائی ہوئی، چک 106کھچیاں میں ووٹنگ کا عمل کے دوران بدنظمی کا واقعہ پیش آیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ اسٹیشن کے اندر چلے گئے، امیدوارکوووٹ نہ دینے پر بيلٹ پیپر پھاڑ دیے گئے،پولیس ،ڈولفن ،رینجرز اہلکارپولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
پی پی 168 لاہور میں سیاسی ورکرز میں جھگڑا ہوا، جھگڑا پولنگ اسٹیشن 59 اعوان مارکیٹ میں ہوا،اعوان مارکیٹ پولنگ اسٹیشن 50 اور 51 میں بدنظمی ہوئی،پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے ووٹرز آمنے سامنے آگئے،پی پی 168 کےپولنگ اسٹیشن نمبر59 پرتلخ کلامی ہوئی، ن لیگ اور تحریک لبیک کے کارکنان آپس میں الجھ گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cheem-aaa.jpg
Last edited: