
بجٹ سے قبل اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے جو تحریک انصاف کی سابق حکومت سے متعلق ہے۔ اقتصادی سروے کل جاری ہوگا۔
اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی 6 فیصد رہی جبکہ بڑی صنعتوں میں شرح نمو 10.5فیصد رہی۔
دنیا نیوز کے مطابق خدمات کے شعبہ میں شرح نمو 6.2 فیصد رہی، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ترقی کی شرح 5.4 فیصد رہی،
یہ بات بھی سروے میں سامنے آئی کہ فی کس آمدن 2 لاکھ 46 ہزار 414 روپے کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق بجلی کی پیداوار اور تقسیم کی شرح نمو 7.9 فیصد رہی، تعلیمی شعبہ میں شرح نمو 8.7 فیصد رہی،
زراعت، انڈسٹری اور سروسز سیکٹر کے اہداف حاصل، سروے زراعت کے شعبہ میں شرح نمو 4.4 فیصد رہی، رواں سال گنے کی پیداوار 88 اعشاریہ 7 فیصد، کپاس کی پیداوار 8.3ملین بیلز رہیں۔ گندم کی پیدوار 27.5سے کم ہوکر 26.4 ہوگئی ۔
صنعتی شعبہ میں شرح نمو 7.2 فیصد رہی، برآمدات جو پاکستان کا اہم شعبہ ہے، 11 ماہ میں برآمدات ریکارڈ 29 ارب ڈالر رہی۔
سروے کے مطابق مہنگائی ہدف سے زیادہ بڑھی، مہنگائی کا 8 فیصد ہدف پورا نہ ہوا، مہنگائی بڑھنے کی شرح 13 فیصد سے زیادہ رہی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iqtesadi1111.jpg