
خواجہ آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی خواتین کو کوڑا کرکٹ قرار دیدیا۔۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوڑا کرکٹ اب بھی ایوان میں موجود ہے،اپنے ورکر سامنے لاکر چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، جس شخص کا دفاع خواتین کریں گی اس کی بہادری کیا ہوگی،انہیں شرم حیاء ہی نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایوان میں بیٹھی تحریک انصاف کی خواتین عمران خان کا کوڑا کرکٹ ہیں جو باقی رہ گیا ہوا ہے، اسے صاف ہونا چاہیے- خواجہ آصف کی بدتمیزی، پی ٹی آئی کی خواتین سینٹرز کو کوڑا کرکٹ کہہ دیا
خواجہ آصف کے اس بیان پر تحریک انصاف کی طرف سے سخت ردعمل آیا، پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن نے خواجہ آصف کو گندی نالی کا کیڑا قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وزیر خواجہ آصف پارلیمنٹ کے فلور سے پی ٹی آئی کی معزز خواتین پر گالم گلوچ اور زہر اگلنے والا گندی نالی کا وہ کیڑا ہے جس کی بدبو ناقابل برداشت ہے اور جس کے ساتھ اسے جینے کی عادت ہو چکی ہے۔
رؤف حسن نے میزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رکن کے جانے پہچانے چہرے پر دکھائی دینے والی مسکراہٹ ان کی اپنی بیمار ذہنیت کی علامت ہے۔ یہ دونوں نفرت انگیز پستی کی حامل ایک حقیر مخلوق ہیں جو انسانوں کے معاشرے میں قبول کیے جانے کے مستحق نہیں-
پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق گٹر میں بسنے والی دنیا سے ہے- انہیں مستقل طور پر وہیں بھیج دیا جانا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gandiahaha.jpg