پی ٹی آئی باجوہ پر حملے کرےگی تو فوج کو دفاع کیلئے آگے آنا پڑے گا:وسیم سجاد

wasim-sajjad-snt-hmd-pti.jpg


سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے الوداعی تقریر میں فوج کے ساتھ روحانی رابطے کہا گیا تو پی ٹی آئی نے ان کے خلاف بیان بازی شروع کر دی۔ تحریک انصاف کے اس طرح کھلی مخالف کرنے پر سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ اگر اس طرح وہ سابق آرمی چیف پر حملے کریں گے تو فوج کو دفاع کیلئے آگے آنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف نے فوج کی کمان عاصم منیر کے حوالے کی تو تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ گمنامی میں چلے جائیں گے مگر فوج سے روحانی رابطہ رہے گا۔ جب بھی فوج کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اس کے ساتھ ہوں گے۔


مذکورہ بالا بیان پر علی امین گنڈاپور، اسد عمر، فرخ حبیب اور شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کے بہت سے رہنماؤں سخت قسم کے بیانات دیئے اور سابق آرمی چیف کو ہدف تنقید بنایا۔ مگر تجزیہ کار اور صحافیوں سمیت سینئر سیاستدانوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے فوج کو مجبوراً سامنے آنا پڑےگا۔

https://twitter.com/x/status/1597653026025529344
سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف جنرل قمر جاوید باجوہ پر اس طرح حملے کرے گی تو پاک فوج کو بطور ادارہ سامنے آکر ان کا دفاع کرنا پڑے گا۔

https://twitter.com/x/status/1597655914999603201
وسیم سجاد نے کہا کہ ایسی صورتحال میں فوج کا سپہ سالار انفرادی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھاتا بلکہ اس پر بہت بات چیت کی جاتی ہے اور اس کے بعد کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے۔ جب کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے تو پھر اسے سب سپورٹ کرتے ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بقول وسیم سجاد فوج ملک کے دفاع کے لئے نہیں کرپٹ جرنیلوں کے دفاع کے لئے ہے
جنرل ضیا کا بنایا ہوا چور مین سینیٹ چاچا وسیم سجاد بلکہ پردادا وسیم سجاد