پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا جمہوریت کا قتل قرار

social1h1h21.jpg

پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے۔۔ جمہوریت کا قتل قراردیدیا

گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی لاہور کے بعد میانوالی سے بھی مسترد ہونے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس حوالے سے تفصیلی فہرست تو جاری نہیں کی گئی ہے لیکن انفرادی طور پر ریٹرننگ افسران کی جانب سے مختلف حلقوں میں امیدوار کو آگاہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شائع کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے تقریباً 90 فیصد کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ اس دعوے کی حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ساؤتھ کے ریجنل صدر اور سابق رکنِ پارلیمان شاہد خٹک کے مطابق ان کے کاغذاتِ نامزدگی ان پر موجود مقدمات کے باعث مسترد کیے گئے ہیں اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے۔۔ جمہوریت کا قتل قراردیدیا,سوشل میڈیا پر نیشنل ریجیکشن ڈے بھی کہا جارہاہے.

عامر سعید نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ریٹرننگ افسران پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرتے ہوئے.
https://twitter.com/x/status/1741105163904123008
علی ممتاز نے لکھا کیا اب بھی پی ٹی آئی کو الیکشنز کا باہیکاٹ نہیں کرنا چاہیے؟اگلے فیز میں جن کے کاغزات منظور ہوئے ان کو اٹھایا جائے گا اور اس کے بعد الیکشنز سے دستبرداری کے اعلانات ہوں گے
https://twitter.com/x/status/1741070072574099529
عمران بھٹی بولے جن کو نہیں پتہ تھا کہ میاں نواز شریف کس طرح وزیراعظم بنتا رہا ۔۔۔۔یہ سب ان کو سمجھایا جارہا ہے میاں نواز شریف 3 بار وزیراعظم کس طرح بنائے گئے تھے

https://twitter.com/x/status/1741163287671456254
صحافی امتیاز عالم نے لکھا پھر بچا کیا ہے؟ یہ دھونس دھاندلی انتخابات کو لے ڈوبے گی۔
https://twitter.com/x/status/1741149183573385574
صحافی امتیاز عالم نے مزید لکھاتحریک انصاف کے امیدواروں کی بڑے پیمانے پہ نااہلی تمام جمہوری و آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔ اس بدترین پری پول دھاندلی کے باعث آئندہ انتخابات پہ سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ نئ کنگز پارٹیوں کو واک اوور دلایا جائے۔ ایسے نتائج ناقابل قبول ہونگے۔
https://twitter.com/x/status/1741168672360841234

ملیحہ ہاشمی نے کہا قصہ مختصر یہ کہ جس جس نے رجیم چینج کی مخالفت کی، اس اس کے کاغذات نامزدگی "مسترد" کر دیے گئے۔ اور جس جس نے رجیم چینج سے فائدے اٹھائے، اقتدار کے مزے لوٹ کر معیشت کا جنازہ نکال دیا، اس کے کاغذات نامزدگی نہ صرف "منظور" ہو گئے، بلکہ ان کی باقاعدہ الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1741177562997637263
اوریا مقبول جان نے کہا پاکستانی بیوروکریسی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ان میں قانون کی پاسداری تو دور کی بات ہے اس ملک سے وفاداری بھی نہیں۔ تقریباً ہر سرکاری افسر جانتا ہے کہ اس سے جو کچھ کروایا جا رہاہے یہ ملک کو برباد کر کے رکھ دے گا مگر کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کسی کے ہاتھ نہیں کانپے، اسے ملک کی بربادی کا خیال نہیں آیا۔
https://twitter.com/x/status/1741178764816728420
زبیر علی خان نے لکھا جن کے کاغذات نامزدگی منظور کروائے جارئے ہیں ان کو عوام مسترد کرچکی ہے۔۔۔ ان کا کھیل اب ختم ہے اب مقابلہ ان کے آقاؤں کے ساتھ ہے
https://twitter.com/x/status/1741179145424683152

عادل نظامی نے کہامسترد، مسترد، مسترد، اس کے بعد تحریک انصاف کا انتخابات کا بائیکاٹ ہی کرنا بنتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1741069673037226176

یاسر چیمہ نے کہامجموعی طور پر بائیکاٹ بالکل بھی نہی کرنا چاہئے,البتہ جس حلقہ میں پی ٹی آئی کو امیدوار نا ملے اس حلقہ کے الیکشن کو واڑ دیں۔ اور الیکشن واڑ نے کا بہترین طریقہ حواتین کے ووٹ کو 10٪ سے کم رکھنے کا ہے جس سے دوبارہ الیکشن ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1741179557074334074
جبران ناصر نے کہان لیگ کو تخت پنجاب پر بٹھانے کے لئے نظام سے بہت بڑی قیمت ادا کروائی جا رہی ہے۔ پولیس ہو، بیوروکریسی ہو، الیکشن کمیشن ہو یا عدلیہ ہو ہر ادارے کو شدید متنازع بنا دیا گیا ہے اور تمام پر عوام کا اعتماد تہس نہس ہو رہا ہے۔ میاں صاحب کیا جمہوریت کے کھنڈرات پر راج کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1741116648264786365
سینیٹر مشتاق نے کہاریٹرننگ آفیسرز نے آج تھوک کے حساب سے پی ٹی آئی سے وابستہ امیدواران کی کاغذات نامزدگی جس طرح مسترد کردیے اس سے لیول پلینگ فیلڈ، صاف شفاف انتخابات اب ایک خواب ہیں۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن ‎ لیول پلینگ فیلڈ دینے، صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کا تاثر قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1741130783233110134
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حرکتیں کرنی ہیں تو بہتر ہے کہ قوم کا ارب ہا روہے متنازعہ الیکشن کے اوپر نہ خرچ کیا جائے۔ ایک متنازعہ الیکشن بہت بڑے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا باعث بنے گا جس سے پاکستان کے مستقبل، سماجی تار و پو اور فیڈریشن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ خدارا انتخابات، عوام کے حق رائے دہی کو اپنے ذاتی اناوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

راجا محسن نے کہابات ارشاد بھٹی والی ہی ہے ، نوازشریف ریس میں اکیلے دوڑ کر بھی دوسرے نمبر پر ہیں.
https://twitter.com/x/status/1741113214774001688
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Election ka Boycott bilkul nahi karna chahiay PTI ko.
Taaki.....
Jahoor aur jamhooiyat k jism par jo chaddi bacch gai hai usay bhi utaaney mein aasaani ho.
 

Back
Top