
پی ٹی آئی اتحاد کی پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت
پی ٹی آئی اتحاد نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر حملے کی بھی مخالفت کردی, ہوا کچھ یوں کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں واضح کیا کہ افغانستان سے دہشتگردی ہوئی تو جواب دیں گے، عوام اور ملک کی حفاظت کے لیے ہمیں حق ہے کہ اس کا جواب دیں۔
اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کی جائے,قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا افغانستان کے اندر حملہ کریں گے، مزید جنگ اور خرابی کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے، افغانستان کے اندر حملے کا مطلب پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھاہماری خارجہ پالیسی ہے کہ نہ کہیں مداخلت کریں گے نہ کرنے دیں گے، خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معیشت کی بنیاد افغانستان پر ہے، پی ٹی آئی کے افغانستان سے اچھے تعلقات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ آپریشن 'عزم استحکام' کے تحت تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کے اندر بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو بھی یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اس کی بنیاد نہیں,وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن' عزمِ استحکام 'کے تحت حکومت سرحد پار افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806999151629984181
https://twitter.com/x/status/1806589737324470579
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawaja-saf-asghan.jpg
Last edited by a moderator: