پی ٹی آئی آزاد امیدواروں سے متعلق دعوؤں پر تحریک انصاف کا ردعمل

bil1h1i1h31.jpg

علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے بہت سے امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔ ان میں سے کچھ نے وعدہ بھی کر لیا ہے کہ وہ جیتنے کے بعد پی ٹی آئ چھوڑ کر ہماری پارٹی میں آجائیں گے

اس سے قبل ایسی ہی بات فیاض الحسن چوہان نے کی تھی جن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وہی بندے الیکشن جیتیں گے جو ہماری پارٹی استحکام پارٹی میں آنے کیلئے تیار ہیں۔

ایسا ہی عزم بلاول نے بھی ظاہر کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے آزادامیدواروں کو لیکر حکومت بنائیں گے اور وزیراعطم بنیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے اسے ووٹروں کو مایوس کرنیکی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ پوری کوشش کررہے ہیں کہ تحریک انصاف کے لوگ ووٹ دینے کیلئے نہ نکلیں۔

اس پر جبران الیاس کا کہنا تھا کہ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگ ۸ فروری کو ووٹ دینے نہیں جائیں، اس کے لیے دو باتیں کی جا رہی ہیں:
https://twitter.com/x/status/1749544994388529250
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشہور کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار دوسری پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں- جب اتنی تکلیفوں اور مار کھانے کے بعد نہیں چھوڑی تو اب کیوں چوڑھیں گے؟

انکا کہنا تھا کہ فروری ۸ کو ایک اور ۹ مئی جیسا فالس فلیگ ہو سکتا ہے- یہ بھی اس لیے پھیلا رہے ہیں تاکہ کوئی ووٹ دینے نہیں نکلے- اس کا صرف ایک مطلب ہے۔ وہ ہار چکے ہیں اور یہ بات مان بھی چکے ہیں :) اور اب صرف پروپیگنڈا کا سہارا لیں گے۔

جبران الیاس نے مزید کہا کہ بلّا چھین جانے کے بعد ان کا خیال تھا کہ لوگ مایوس ہوجائیں گے، مگر امیدواروں نے اور سوشل میڈیا نے سارا پلان فیل کر دیا ان کا۔ بلکے روز امیدواروں کے انتخابی نشان کا میلا لگا ہوا ہوتا ہے ہر جگہ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بس ووٹ دینے پر اور ووٹ پر پہرا دینے پر فوکس رکھنا ہے پرامن طریقے سے، انشاءاللہ جیت جائیں گے ہم!
 

Back
Top