
پی ٹی آئی، جے یو آئی سمیت تمام جماعتیں مجھے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہیں، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ، جے یو آئی سمیت تمام جماعتیں مجھے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، پی ٹی ایم، ٹی ٹی پی اوراین ڈی ایم کا نام لے کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام جماعتیں چاہتی ہیں کہ میں اے این پی کے صوبائی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔
https://twitter.com/x/status/1688954618473324544
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری تعریف کے لیے کافی ہے، میں کبھی نہیں چاہتا کہ آپ سب میری تعریف کریں۔ میرا فخر اور عزت میری باچا خانی اور اس کے چاروں طرف ہے، میری پارٹی جو بھی کہے میں اس کا پابند ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر رہوں یا نہیں میں آپ سب کو پریشان کروں گا، عہدہ میرے لیے کبھی اہمیت نہیں رکھتا، ۔ قوم پرست پیدا ہوا اور مروں گا بھی قوم پرست اور ہمیشہ قابل فخر خدائی خدمتگار رہوں گا۔