
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم پر الزامات لگانے والے یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چند روز میں پی سی بی کی جانب سے ایک درج سے زائد یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن لیا جاسکتا ہے، ان یوٹیوبرز نے پاکستانی کھلاڑیوں پر امریکہ اور بھارت کے خلاف میچز میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں پر الزامات عائد کرنے والے یوٹیوبرز کی جانب سے عائد الزامات کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد ان یوٹیوبرزکے خلاف لیگل ایکشن لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4pacbbyuutubberssjd.png