
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگیا ہے، عماد وسیم اور حسن علی ایک دوسرے کی ٹیموں میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔
کراچی کنگز نے اپنادوسراراؤنڈ سلور پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے راؤنڈ سلور پک کے بدلے دیا ، اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے حسن علی نویں سیزن میں کراچی کنگز کی شان بڑھائیں گے۔
کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری سے پک کیا۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے اپنی ٹیم کے سابق کپتان کے دوسری ٹیم میں شامل ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کے ساتھ اپنے سفر کو یادگار قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5hassaaliwasimskjskdj.png