
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں گزشتہ شب کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں نوجوان کھلاڑی اعظم خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس سے ٹیم کو ایک اچھا اسکور ملا۔
دوران کھیل اعظم خان نے نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد معذرت خواہانہ انداز اپنایا اور ففٹی کے جشن کے اسٹائل میں ہاتھ جوڑے۔ اننگز کے اختتام پر پی ایس ایل کی غیر ملکی میزبان ایرن ہالینڈ نے جب ان سے جشن کے اس اسٹائل اور والد کے ردعمل کے حوالے سے پوچھا تو اعظم نے بتایا کہ کوئٹہ میری پُرانی ٹیم ہے، اور اس ٹیم نے ہی مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔
اعظم خان نے کہا کہ میں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد والد سے معذرت کی کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے براہِ کرم معاف کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ والد میری بیٹنگ پر ہمیشہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ کرکٹ کا کھیل ہے اور اس میں گراؤنڈ میں مخالف ٹیم مخالف ہی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اعظم خان نے یہ جارحانہ اننگز اپنی پُرانی ٹیم کے خلاف کھیلی جس کے ہیڈ کوچ ان کے والد معین خان تھے۔
https://twitter.com/x/status/1489276745941499917
اعظم خان نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کبھی پاکستان کے لیجنڈ شاہد آفریدی کے مخالف کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے اس اننگ کے دوران 6 چھکے اور 2 چوکے لگائے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/%60azamkhanhath.jpg
Last edited: