پی ایس ایل میں شامل ٹیم کے برانڈ ایمبیسڈرز کا فیصلہ ہوگیا

psahh111.jpg


حارث لاہور قلندر، عامر کراچی کنگز، سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برانڈ ایمبیسیڈرز منتخب، پاکستان سپر لیگ 8 کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی تقریب کل کراچی میں منعقد ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ 8 میں شامل ٹیموں کی طرف سے برانڈ ایمبیسڈرز کے طور پر منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے آل رائونڈ حارث رئوف اور کراچی کنگز کی طرف سے بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کو برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد، ملتان سلطانز کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دہانی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے آصف علی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا کراچی کنگز کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز کولن منرو جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی کرکٹ کے وکٹ کیپر، بلے باز عمر اکمل کو پلیئر مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے کھلاڑیوں کے ڈرافت کی تقریب کل کراچی میں منعقد ہونا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1603007733061636099
علاوہ ازیں پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل 9 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا گیا ہےجس کا اعلان پشاور زلمی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے کیا گیاہے۔ ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی پشاور زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر کرتے ہیں، ان کا ہماری ٹیم کی قیادت کرنا ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے، ہماری ٹیم بہترین اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے۔
 

Back
Top