Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
پی ایس ایل فائنل اور خان صاحب کی کنفیوژن

آج کل کچھ مصروفیات بڑھ گئیں ہیں اسی لئے لمبی چوڑی تحریر نہیں لکھوں گا .خان صاحب نے ایک ہفتے قبل بیان دیا تھا "پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے " پہلی بات خان صاحب نے جس موقع پر بیان دیا وہ سب سے پہلی خان صاحب کی غلطی تھی .پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ کئی ہفتوں پہلے ہوچکا تھا .خان صاحب کو اچھی طرح معلوم تھا کہ تین چار دنوں سے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اجلاس ہورہے ہیں جس میں حتمی فیصلہ ہوگا .خان صاحب اس دوران اپنی رائے دے سکتے تھے اور وہ بھی احسن انداز میں کہ میں سمجھتا ہوں ابھی دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے فائنل کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے .ایک سال سیکورٹی کے حالات بہتر کر کے اگلے سال آدھا ٹورنامنٹ پاکستان میں کرا لیا جائے .دوسری بات اگر خان صاحب نے ایسے موقع پر بیان دینا ہی تھا تو یہ دیا جاتا " پی ایس ایل لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہوچکا ہے .میں بس چاہتا ہوں کہ سیکورٹی کم از کم رکھی جائے .اب مخالفت کرنا درست نہیں .میں امید کرتا ہوں فائنل کسی دہشتگردی کے بغیر منعقد ہوجائے"بیشک خان صاحب کی یہ بات بلکل درست ہے کہ اتنی سیکورٹی میں ہر جگہ میچز ہوجاتے ہیں .پر خان صاحب کیا عوام نہیں چاہتی کہ فائنل لاہور میں ہو .میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٩٥ فیصد پاکستانی ان حالات اور اتنی بھاری سیکورٹی کے ہوتے ہوئے بھی فائنل لاہور میں ہی چاہتے ہیں .کیا پتا دہشتگردی کب ختم ہو .میرا نظریہ ہے کہ دہشتگردی کبھی ختم نہیں ہوگی .خیر یہ الگ موضوع ہے مگر ہم کب تک بزدل بن کر بیٹھے رہیں گے .کیا اب ہر ٹورنامنٹ کرانے سے پہلے ہمیں طالبانوں سے اجازت لینا ہوگی .خان صاحب جس موقع پر آپ نے بیان دیا وہ مجھے آپ کا پنجاب حکومت کے خلاف غصے کا نتیجہ لگتا ہے .مگر کچھ موقعے ایسے ہوتے ہیں جس میں سیاست بلکل درست نہیں ہوتی .کیا پتا اگلے انتخابات آپ جیت گئے تو پھر آپ شاید ٢٠١٩ کو پورا پی ایس ایل یا آدھا یا صرف پلے اف پاکستان میں کرائیں تو پھر اس موقع پر پیپلز پارٹی یا نون لیگ یا کوئی اور جماعت مخالفت شروع کردے تو پھر آپ کا کیا ردعمل ہوگا .خان صاحب آپ کے اس بیان کے بعد نہ صرف کئی کارکنوں نے آپ کا دفاع کرنے سے انکار کیا بلکہ اسد عمر اور علی محمد جیسے سرگرم رہنما آپ کا دفاع کرنے میں ناکام رہے .خان صاحب آپ کے اس بیان نے آپ کی شہرت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے .ساتھ ہی ساتھ وہ چمچے رہنما جنہوں نے پی ایس فائنل رکوانے کے لئے قرارداد لانے کا فیصلہ کیا .انکو کہیں کہ یہ میری ذاتی رائے ہے اسے پارٹی کی رائے میں تبدیل نہ کیا جائے .ان رہنماؤں نے عوام کے دل پر چھڑا پھیرا ہے .مخالفت کرنے اور رکوانے میں بہت فرق ہوتا ہے .قرارداد لانے سے بہتر تھا ، لبرٹی مارکیٹ میں پی ایس ایل فائنل کے خلاف یہ رہنما دھرنا دیتے پھر جو عوام نے جوتے مارنے تھے وہ پوری دنیا دیکھتی .خیر آپ نے ان رہنماؤں کو قرارداد [FONT=&]لانے سے روکا .خدارا کچھ مواقع پر سیاست نہ کی جائے .کیونکہ سیاست بعد میں اور پاکستان پہلے ہے
[/FONT]:pakistan-flag-wavin
نوٹ : پی ایس فائنل کھیلنے ڈیرن سیمی ، ڈیوڈ ملن ،کرس جارڈن ،مرلوں سیموئیل ، سمیت پٹیل ، انعامالحق جیسے نامور کھلاڑی آرہے ہیں .اسی لئے پی ایس ایل فائنل کے خلاف آخری پوانٹ بھی ختم ہوجاتا ہے

Last edited: