پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار

paah112h21.jpg


پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں افراد نے حکومت کی بڑی شرائط ماننے سے انکار کردیا, بولی دہندگان پی آئی اے میں 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر بالکل راضی نہیں.

ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کیلئے رکھنے کی تجویز دی جبکہ بڈرز ان ملازمین کیلیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے چاہتے ہیں، جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کرینگے جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو ہولڈنگ کمپنی بھیجنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب یہ معاملہ اعلی سطح پر ڈسکس ہورہا ہے، اگر حکومت یہ مطالبات مان لیتی ہے، تو توازن پی آئی اے کے خریدار وں کے حق میں چلا جائیگا

حکومت کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے 6 بڈرز نے مجوزہ شیئرہولڈرز ایگریمنٹ اور سیل پرچیز ایگریمنٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹینے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیا,اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات کی 5 روز کی جانچ پڑتال میں سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Aakhir main koi free main bhee nahi lay gaa balkeh koor kabaar uthanay kay paisay ooper se maangay gaa.