
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے9785 میں سفر کرنے والے مسافروں نے اخلاقیات کی دھجیاں نکال دی ، اچھے بھلے دکھنے والے مسافروں نے قومی ایئرلائن کی پرواز کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا۔
مسافروں کی جانب سے فضائی پرواز میں غیر معمولی کچرا پھیلانے کے بعد صفائی میں اتنا ٹائم لگا کہ پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے پرواز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔

پرواز کی تصاویر سامنے آئیں تو ادارہ حیران رہ گیا کیونکہ پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن گئی اور لندن سے واپس پاکستان آئی تو دیکھا گیا کہ جاتے ہوئے بھی اور واپسی پر بھی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
جب وجہ پوچھی گئی تو پتہ چلا کہ اسلام آباد سے جانے والے مسافروں نے جہاز میں خوب گند پھیلایا تھا جبکہ لندن سے آنے والے مسافروں نے بھی پرواز کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اتنا ٹائم لگا کہ پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔




قومی ایئرلائن کے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ فضائی سفر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/YtyV5CZ/pia.jpg