پی آئی اے کی نجکاری: 8 کمپنیوں نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

1750349184114.png


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں دوسری کوشش کے تحت 8 کمپنیوں اور کنسورشیمز نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں باضابطہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

نجکاری کمیشن کو 19 جون تک کی مقررہ ڈیڈ لائن پر 5 پارٹیوں نے اپنی کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کروائی ہیں۔

جن کمپنیوں نے دستاویزارت جمع کروائیں ان میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم، عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز کا گروپ، ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی

دیگر دلچسپی رکھنے والوں میں آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے بھی مشترکہ طور پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق، 5 پارٹیوں کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ پری کوالیفکیشن معیار کے مطابق لیا جائے گا۔

کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی، جہاں ’بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس‘ کا عمل ورچوئل طریقے سے شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ اقدام حکومت پاکستان کی جانب سے قومی ایئرلائن کو مستحکم اور منافع بخش بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ نجکاری کے اس عمل سے پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو بہتر ہوائی سہولیات فراہم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Who are these boot-licking, corrupt clowns trying to fool? I'm pretty sure that the Fauji fertilizer will be awarded the bid.
 

Not_Guilty

Minister (2k+ posts)
Fist napaak yahodi fooj fuked PIA now buying it for cheap price

Just like they fuked pakistanies and selling them for IMF soodi dollars
 

Back
Top