
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیر ملکی ایئر لائنز کو دیدی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے یہ قدم یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کےفیصلے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے نےدنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ایئر پورٹ پر 6 عددطیاروں کی لینڈنگ سلاٹس ترکش ایئر لائنز جبکہ ایک عدد لینڈنگ سلاٹ کویت ایئر ویزکو دیدی ہے۔
پی آئی اے نے اپنی لینڈنگ سلائیڈز غیر ملکی ایئر لائنز کو 6 ماہ کے عرصے کیلئے استعمال کرنےکیلئے دی ہیں، اس حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پی آئی اے کے سی ای او استنبول میں موجود ہیں ، جہاں اس معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے کو پروازوں پر پابندی کے بعد ان سلاٹس کو استعمال نا کرنے کی وجہ سے منسوخ کرنے کا کہا تھا، اگر سلاٹس منسوخ ہوجاتیں تو مستقبل میں پی آئی اے کا ہیتھرو ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا تھا، جس کے بعد پی آئی اے نے ان سلاٹس کو محفوظ کرنے کیلئے نجی ایئر لائنز سے بات چیت شروع کی۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کی سلائیڈز پی آئی اے کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں، ہم نے بے بی سیٹنگ کانسپٹ کے تحت اپنی سلاٹس 6 ماہ کیلئے نجی کمپنیوں کو دیدی ہیں، ہمارے فلائیٹ آپریشن کے شروع ہوتے ہی یہ سلاٹس واپس لے لی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14hathhoraitppia.jpg