پی آئی اے نے پشاور سے اپنی پروازوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، مزمل اسلم

muzzamil.jpg

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پشاور سے اپنی پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پشاور سے لاہور یا ملک کے دیگر حصوں کے لیے کوئی فلائٹ دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے صوبے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزمل اسلم نے پی آئی اے کی انتظامی غفلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فلائٹ حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ، سکھر، ملتان، اور سیالکوٹ جیسے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، اور اس میں کئی دن کا انتظار شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی صورتحال کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید برآں، مشیر خزانہ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے سعودی، خلیجی، ترک، اور تھائی ایئر لائنز نے پاکستانی منڈی پر قبضہ کر لیا ہے، جو کہ پی آئی اے کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔​
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
باہر نکلو اور ان کنجر کے بچوں سے پی آئی اے واپس لے کر اسے انسان کے بچوں کی طرح چلاؤ تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ منافع نہ دے جب عربوں جیسے لو آئی کیو مشٹنڈے ائیرلائین چلا سکتے ہیں تو تمہیں کیا موت پڑی ہے بس ا س کے لئے خنزیروں کی اولاد سیاستدانوں اور پلید جرنیلوں سے جان چھڑانی پڑے گی
 

Back
Top