
پاکستان ایئر لائنز کے لندن آفس میں شدید غفلت اور بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث قومی ایئر لائنز کو اربوں روپےکا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق لندن آفس میں غفلت اور بدانتظامی کا انکشاف آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ2017 سے2021 کے درمیان لندن میں پی آئی اےآفس کی بدانتظامی اور غفلت کے باعث قومی ایئر لائنز کو 2ارب 71 کروڑ روپےسےزائد کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
یہ خمیازہ قومی ایئر لائنز لندن آفس کی انتظامیہ کی جانب سے ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت کے باعث اٹھانا پڑا، دوران پرواز مسافروں کے سامان کی ایئر پورٹس پر گمشدگی یا چوری ہونے کیوجہ سے ادا کیے جانے والے جرمانوں کی مالیت دو ارب روپے سےزائد ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں غفلت کے مرتکب ہونے والےافراد کے خلاف کارروائی کرنے اور رقم وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/PIA-pakistan-55b.jpg