پی آئی اے سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، مسافر خوار ہونے لگے

15paiaisaudididsljs.png

قومی ایئر لائنز کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہورہے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے، کراچی سے جدہ کی فلائٹ پی کے859 کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا جو کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے742 بھی پانچ گھنٹوں سےزائد تاخیر کا شکار ہوئی، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے301 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تاخیر کی وجہ جہازوں کی عدم دستیابی اور دستیاب جہازوں کی خرابی ہے، تاخیر کے باعث ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پروازوں کی تاخیر کے باعث خوار ہونے والے مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج معمول بنتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن متاثر ہونےکی بڑی وجہ پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیاروں کو خرابی کے باعث گراؤنڈ کرنا ہے، طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
Papparr apnye visit KR Raha ha .....
Media subb thik ha ky song gaa raha ha....
Journalist k pass whisky ki tareef aur Imran ki burai k ilawa koi topic nai

Public Jaye hell ma
 
barzi

Councller (250+ posts)
15paiaisaudididsljs.png

قومی ایئر لائنز کا سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہورہے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کے طیاروں کی خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے، کراچی سے جدہ کی فلائٹ پی کے859 کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا جو کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے742 بھی پانچ گھنٹوں سےزائد تاخیر کا شکار ہوئی، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے301 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تاخیر کی وجہ جہازوں کی عدم دستیابی اور دستیاب جہازوں کی خرابی ہے، تاخیر کے باعث ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پروازوں کی تاخیر کے باعث خوار ہونے والے مسافروں کا ایئر پورٹ پر احتجاج معمول بنتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن متاثر ہونےکی بڑی وجہ پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیاروں کو خرابی کے باعث گراؤنڈ کرنا ہے، طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی وجہ سے پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
Sab parosi mulk ki sazish honestly
 
Back
Top