پیپلز پارٹی کا بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

bilawal-bhutto-party-ticket-el.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ چئیرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، پارٹی ذرائع کے مطابق فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہ کروائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، ڈاکٹر جاوید گنجال سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان تمام رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لئے سنئیر پارٹی رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا،یہ تمام رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں چلے گئے تھے۔

چئیرمین کی ہدایت پر امیدواروں کی فہرستوں میں پارٹی چھوڑنے والوں کے نام شامل نہیں کئے جارہے اور انھیں ہرگز معافی نہیں دی جائے گی،ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نئیر بخاری ، عبدالقادر شاہین، رخسانہ بنگش اور سنئیر رہنما شریک تھے۔

اینٹی پیپلز پارٹی سیاستدانوں کا اجلاس عاشورہ محرم کے بعد طلب کیا گیا تھا،
مشاورتی اجلاس میں جے یو آئی، ن لیگ جی ڈی اے کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے، سندھ میں ہم خیال سیاستدانوں اور جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنانے پر غور کیا گیا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Inka ticket lay gaa kon???

ہاہاہا ۔۔ پروپیگنڈا خبر ہے تاکہ لوگ پی پی پی کیطرف متوجہ ہو۔۔ پی پی پی تو وننگ گھوڑا تو کیا وننگ گدھے کو بھی ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہے

اور یا جو لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں انکا دماغ خراب ہو چکا یے۔۔