کراچی میں سولجر بازار تھانہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام پر بھتہ وصولی کرنے والے عمر شریف گروہ نے دکانداروں سے بیس ہزار روپے فی کس بھتہ کا مطالبہ کررکھا تھا۔ جمعہ کے روز بھتہ نہ دینے کی صورت میں عمر شریف اپنے ساتھیوں سمیت مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر امین کھانڈوالا اور عبدالباسط کو اٹھا کر لے گیا اور چار گھنٹے تک انہیں حبس بے جا میں رکھا۔ اطلاع ملنے پر ایس پی جمشید ٹاوٴن عامر فاروقی کی سربراہی میں پولیس نے پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام سے قائم آفس پر چھاپہ مار کر دونوں مغویوں کو بازیاب کرایا اور دو ملزمان مبشر اور محمد اسد کو گرفتار کرلیا جبکہ عمر شریف اپنے دو ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
LINK
LINK