
رواں سال 28 جون کو شادی کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر شادی سے متعلق ایسا متضاد بیان دیا ہے جو کہ ان کے ماضی کے بیانات کی نفی کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
حریم شاہ 3 ماہ قبل یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہوں نے شادی کر لی ہے اور ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور سندھ کے صوبائی وزیر بھی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی سے ذمہ داری عائد ہونے کے ساتھ ساتھ بوجھ بھی پڑتا ہے۔ ایک ماں کے بچے ہوجائیں تو پھروہ ان کیلئے زندہ رہتی ہے۔ شادی کے خلاف نہیں لیکن فی الحال اس کیلئے تیار نہیں ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساجد حسن کے یوٹیوب شو "زندگی ود ساجد حسن" میں کیا، کچھ باتوں کے جواب میں ساجد حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے تم نے شادی کرنی ہی نہیں ہے، جس پرحریم نے کہا کہ شیخ رشید نے بھی تو نہیں کی لیکن آج تک انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھی انہوں نے کہا تھا کہمیں نے نکاح کیا ہے، کوئی گناہ نہیں کیا۔ شوہر کا نام جلد بتاؤں گی۔ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انہیں فی الحال پہلی بیوی کو راضی بھی کرنا ہے جیسے ہی یہ کام ہوجائے گا شادی کا اعلان کر دوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے تُرکی جارہی ہوں، واپسی پرولیمے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کے بعد پی پی وزرا میں اختلافات کے ساتھ ساتھ وضاحتیں بھی دیکھنے میں آئیں، سوشل میڈیا پرہونے والی چہ مگوئیوں کے بعد سید ذوالفقار شاہ، سعید غنی اورمرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/P8ytSc8.jpg