پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں، پی ٹی آئی کی لسٹ سے نام نکالا جائے: منشاء پرنس

mansha-pr.jpg

ہم 3 نسلوں سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمارا دور دور تک پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ہے: ویڈیو پیغام

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں مالی معاونت کرنے والے افراد کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے ۔ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف کی مالی معاونت کرنے والے 88 افراد میں سے 22 افراد کا تعلق سٹی ڈویژن 19 افراد کا سول لائن، 16 کا کینٹ ڈویژن، 12 کا اقبال ٹائون ڈویژن سے بتایا گیا ہے جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں ایسے 17 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے ملے فنڈز سے ہنگامہ آرائی کرنے والےافراد کو کھانا ورہائش مہیا کرنے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ مالی معاونت کرنے والے افراد کے کوائف جمع ہونے کے بعد گرفتاریوں کیلئے جلد کریک ڈائون شروع کیے جائے گا۔ دوسری طرف تحریک انصاف کو فنڈز فراہم کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے جس نے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

منشاء پرنس نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ: ہم 3 نسلوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمارا دور دور تک بھی تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا صلہ ہمیں یہ دیا جا رہا ہے کہ کسی کے کہنے پر ہمارا نام پاکستان تحریک انصاف کی لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے سی سی پی او اور علاقائی پولیس افسران ہمیں تنگ کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1637755961556316160
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی قیادت کو پولیس گردی سے آگاہ کر دیا ہے لیکن ہماری ذمہ داران سے اپیل ہے کہ خدارا! قانونی کارروائی کر کے جعلی فہرست بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمارا نام پاکستان تحریک انصاف کی لسٹ سے نکالا جائے۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے لکھا کہ: منشا پرنس کو انصاف دو!
https://twitter.com/x/status/1637757389364510721