
سابق اتحادی حکومت میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی نے موجودہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل رہی ہے اور یہ ایک تشویشناک بات ہے، پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے تو ہم نے عوام کو ریلیف دیا ہے۔
پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ یہ جو حکومت ختم ہوئی ہے یہ آپ کی جماعت کی حکومت بھی تھی،اسی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 13 روپے سے 18 روپےتک بجلی کا بیس ٹیرف بڑھایا ہے، ٹیکسز الگ ہیں، یہ سارے فیصلے آپ کی جماعت کی حکومت نے کیے ہیں، اس میں کاکڑ صاحب کی حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہماری جماعت اس اتحادی حکومت کا حصہ تھی اور ہم یہ بالکل تسلیم بھی کرتے ہیں، تاہم 2008 سے2013 میں ہماری حکومت میں جو فیصلے ہمارے وزیراعظم نے کیے وہ خالصتا ہماری جماعت کے فیصلے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1695495931162931670
انہوں نے مزید کہا کہ جب وزیراعظم آپ کی جماعت کا ہوتا ہے تو فیصلے کرنے میں آسانی ہوتی ہے، اگر شہباز شریف کی جگہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوتے تو یقینا ایسے فیصلے نا ہوتے بلکہ عوام دوست فیصلے کرتے، کیونکہ جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو عوام دوست فیصلے کیے جاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sha111h1h21.jpg