پیپلزپارٹی میں شمولیت:نگران وزیراعلیٰ کے چینل کی خبر پر حماداظہرکاردعمل

hammahaiaaha.jpg

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے چینل 24 نیوز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں، حماد اظہر انجینئر اور محمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا۔

خبر کی تھمب نیل دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تجسس میں پڑگئے اور کلک کرکے دیکھتے رہے کہ کہیں یہ حماداظہر پی ٹی آئی کے سابق وزیر تو نہیں ہیں لیکن خبر میں لکھا ہوا تھا کہ انجینئر حماداظہر جو کسی یونین کونسل کے عہدیدار تھے۔

اس خبر پر حماد اظہر کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا انکا کہنا تھا کہ اس خبر کا پتہ کروایا تو چینل والوں نے کہا کے کوئی انجینیر حماد اظہر تھا جس نے شمولیت حاصل کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1678505349672759301
حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ خبر کی ہیڈلائین میں اس لئے نہیں واضح کیا کیونکہ کلکس زیادہ ملتے ہیں ایسے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Imran ki news fake ho ya real, inn Ka hur channel, speech, press conference, ya media Ka koi show, ya newspaper ho, PTI aur Imran khan Ky name Ka mohtaaj ha........
Aur in Shaa Allah mohtaaj rahye ga
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
آجکل تو پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ایسی حالت ہوگئی ہے کہ اگر عمران خان خود بھی پی ٹی آئی چھوڑ کے زرداری کی پارٹی میں چلا جائے تو بہت بری طرح ہار جائیگا۔
 

Back
Top