پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں،وزیر خزانہ کا قیمتوں میں اضافے کا اشارہ

kamrn11i1.jpg


وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو مقامی سطح پر اس اضافے کو عوام پر منتقل کرنا ہوگا۔

خبررساں ادارے دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں، حکومت اس وقت پیٹرول و ڈیزل پر 22 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی پیٹرول پر سیلز ٹیکس کو بالکل ختم کردیا جبکہ پی ڈی ایل کو بھی کم کردیا ہے، مزید ٹیکسوں میں کمی کی گنجائش نہیں ہے، اگر بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اسے مقامی سطح پر عوام پر منتقل کرنا ہوگا۔


انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے مالیاتی ادارے کے متعین کردہ اہداف پورے کیے ہیں، اگر اس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بھی تو بہت معمولی ہوگا، ہم پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے کا اضافہ کرچکے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ پروویڈنٹ فنڈ پر ٹیکس عائد نہ کرنے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات کریں گے، ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے ہم ٹیکس پیئرز کو 8 سے 10 ملین تک بڑھانا چاہتے ہیں اس کیلئے ہم ڈیٹا کے ساتھ ساتھ آڑٹیفیشل اینٹیلیجنس کی مدد لے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اس دورے میں چین کے 20 بڑے بزنس گروپس سے ملاقات ہوئی، چین کو پاکستان میں انڈسٹریز لگانے کی پیشکش کی ہے اور ساتھ ساتھ زرعی و آئی ٹی کے شعبے میں مدد بھی مانگی ہے،وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Kamran Khaaaa is always trying to 'create' news when none exists. Somebody please try to make him undestand that we a big importer of Petroleum products. The exporters control the prices. Then give another sleeping pill and let the SOB sleep again.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
The corrupt media know how to manipulate the Pakistani awaam with this kind of news. Oil prices are global so there is nothing the Government can do to reduce prices unless it removes all tax or even subsidise it. The media trying to put full blame on Government.

No Government in the world would do that since it would increase debt significantly.
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
The corrupt media know how to manipulate the Pakistani awaam with this kind of news. Oil prices are global so there is nothing the Government can do to reduce prices unless it removes all tax or even subsidise it. The media trying to put full blame on Government.

No Government in the world would do that since it would increase debt significantly.
یہ بات ہمیں پچھلی حکومتوں میں سمجھ نہیں آ رہی تھی۔کیونکہ تب نوازشریف اور زرداری اپنی اپنی مرضی اور مال بنانے کے چکر میں قیمتیں بڑھاتے اور کم کرتے تھے۔ اب چونکہ قیمتیں عالمی منڈی میں بڑھ رہی ہیں اس لیے یہاں قیمتیں بڑھنا جائز ہے۔

پریڈ۔۔۔۔ سلیوووووٹ مار
 

Back
Top